بزدار نے رفتار میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا،چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کے تحت مستحق افراد میں مالی امداد کی تقسیم شروع

ایک لاکھ 70 ہزار زکوٰة مستحقین کو 24 گھنٹے کے اندر مالی امداد کی مد میں ایک ارب 46 کروڑ47 لاکھ روپے کی رقم ٹرانسفر دعوے نہیںکرتے ، عملی اقدام کرکے ریلیف دیتے ہیں ، دکھی انسانیت کی خدمت شوبازی سے نہیں عمل سے ہوتی ہے‘عثمان بزدار

جمعہ 3 اپریل 2020 20:29

بزدار نے رفتار میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا،چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کے تحت مستحق افراد میں مالی امداد کی تقسیم شروع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2020ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رفتار میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کے تحت 24 گھنٹے کے اندر مستحق افراد میں مالی امداد کی تقسیم کا عمل شروع کر دیاگیا ہے۔ بزدار حکومت نے ایک لاکھ 70 ہزار زکوٰة مستحقین کومالی امداد کی مد میں ایک ارب 46 کروڑ47 لاکھ روپے کی رقم ٹرانسفر کردی۔

(جاری ہے)

چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کے آغاز کے 24 گھنٹے کے اندر مالی امداد زکوٰة مستحقین کو منتقل کی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ہم دعوے نہیں کرتے بلکہ عملی اقدام کرکے ریلیف دیتے ہیں اور دکھی انسانیت کی خدمت شوبازی سے نہیں بلکہ عمل سے ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کیلئے 10 ارب روپے مختص کئے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت25 لاکھ خاندانوں کی مالی معاونت کریں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ہمارا یہ پروگرام دیہاڑی دار طبقے کو ریلیف فراہم کرے گا اور پنجاب کی تاریخ میں یہ شفاف ترین اور تیز رفتار ترین مالی معاونت کا پروگرام ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں