وزیرصحت کی زیرنگرانی لاہورمیں فلاحی اداروں نے راشن کی تقسیم شروع کردی

پریشان صورتحال میں خدمت انسانیت بہت بڑاصدقہ جاریہ ہے‘صوبائی وزیر ڈاکٹریاسمین راشد

جمعہ 3 اپریل 2020 21:53

وزیرصحت کی زیرنگرانی لاہورمیں فلاحی اداروں نے راشن کی تقسیم شروع کردی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2020ء) صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرنگرانی لاہورمیں فلاحی اداروں نے کوروناوائرس سے متاثرہ مزدوراوردیہاڑی دارطبقے کوراشن کی تقسیم شروع کردی ہے۔صوبائی وزیرصحت کی زیرصدارت ڈی سی آفس میں کوروناوائرس سے متاثرہ طبقے کے ریلیف پیکج کاجائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین اخوت فاونڈیشن ڈاکٹرامجدثاقب، ڈاکٹرحسین جعفری اورنجی فلاحی اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران کوروناوائرس سے متاثرہ مزدوراوردیہاڑی دارطبقے کوریلیف اقدامات کاجائزہ لیا۔ اجلاس کے دوران اخوت فاونڈیشن اورپنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکے نمائندگان نے متاثرہ خاندانوں کے ڈیٹاکومحفوظ بنانے کیلئے ایپلیکیشنز پربریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ ان اپلیکیشنز کوبنانے کابنیادی مقصدکوروناوائرس سے پیداہونے والی صورتحال میں مستحق خاندانوں میں جلدراشن تقسیم کرناہے۔

حکومت کے ساتھ ساتھ فلاحی ادارے بھی بے سہاراخاندانوں کی خدمت کررہے ہیں۔ پریشان صورتحال میں خدمت انسانیت بہت بڑاصدقہ جاریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں دکھی انسانیت کی خدمت میں حکومت کی مددکرنے پرفلاحی اداروں کاشکریہ اداکرتے ہیں۔لاہورمیں متاثرہ خاندانوں میں راشن کی تقسیم کویقینی بنانے کیلئے ایک کوارڈینیشن کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں