پاکستان فارماسوٹیکل مینو فیکچر ایسوسی ایشن کا کورونا سے بچائو کیلئی5ملین روپے کے حفاظتی سامان اور ادویات کا عطیہ

کوروناکے خلاف دشمن سے جنگ کرنے جیسے جذبہ کی ضرورت ہے، گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور

جمعہ 3 اپریل 2020 21:57

پاکستان فارماسوٹیکل مینو فیکچر ایسوسی ایشن کا کورونا سے بچائو کیلئی5ملین روپے کے حفاظتی سامان اور ادویات کا عطیہ
لاہور۔3 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) پاکستان فارماسوٹیکل مینو فیکچر ایسوسی ایشن نے عوام کو کورونا سے بچائو کیلئی5ملین روپے کا حفاظتی سامان اور ادویات گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کے حوالے کر دیںجبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کوروناکے خلاف جنگ دشمن سے جنگ کرنے جیسے جذبہ کی ضرورت ہے۔چین پاکستان کیساتھ کھڑا ہے ہمیں بھی اپنی ذمہ داری پوری کر نا ہوںگی۔

22کروڑ عوام کو چٹان جیسی مضبوطی سے کوروناکیخلاف کھڑاہونا ہے۔ عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے حکومت اور طبی عملہ کا ساتھ دیں۔ عوام کو چاہیے کہ کورونا کو شکست دینے کیلئے ’’محدود رہیںاور محفوظ رہیں ‘‘ کے نعرہ پر عمل کریں۔پوری قوم وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہو کر کورونا کو شکست دینے میں انشاء اللہ کامیاب ہوگی۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کے روز گور نر ہائوس لاہور میں پاکستان فارماسوٹیکل مینو فیکچر ایسوسی ایشن کے چوہدری عنصر سمیت دیگر کی قیادت میں وفد کی ملاقات اور عوام کو کورونا سے بچائو کیلئے پاکستان فارماسوٹیکل مینو فیکچر ایسوسی ایشن کی جانب سے 5ملین روپے کے ماسک اور سینی ٹائزر سمیت دیگر حفاظتی سامان عطیہ کر نے کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر وائس چیئر پرسن سرور فائونڈیشن بیگم پروین سرور بھی موجود تھیں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ عوام گھروں میں رہیں کورونا وائرس لینے باہر نہ جائیں اگر عوام گھر وں میں رہیں گے تو کوئی شک نہیں کہ ہم بھی چین کی طر ح پاکستان میں کوروناکیخلاف جنگ جیتنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کو اپنی ذمہ داری پوری کر نا ہوگا کوروناسے بچائو کیلئے حفاظتی تدابیر کے معاملے پر کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔

گورنر نے کہا کہ وفاقی اورپنجاب حکومت اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہے بدقسمتی سے ان حالات میں اپوزیشن کوئی مثبت تجویز دینے اور اپنا مثبت کردار ادا کر نے کی بجائے تنقیدی پالیسی اختیار کررہی ہے جو کسی بھی صورت درست نہیں اس مشکل کی گھڑی میں اپوزیشن کو سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر اپنا کردارادا کر نا چاہیے۔ اُنہوں نے کہا کہ آج چین بھی پاکستان کیساتھ کھڑا ہے مگر معاشرے کے تمام طبقات کو بھی کورونا کے خطرات کو سنجیدہ لینا ہوگا عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے حکومت اور طبی عملہ کا ساتھ دیں۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے ساتھ ہے انکو کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے کورونا کے خلاف جنگ کسی فرد ،جماعت یا حکومت کی نہیں ہر پاکستانی کی جنگ بن چکی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں