شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 40 ویں برسی پر کوئی اجتماع نہیں کیا جائے گا، قمر زمان کائرہ

جمعہ 3 اپریل 2020 22:18

شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 40 ویں برسی پر کوئی اجتماع نہیں کیا جائے گا، قمر زمان کائرہ
لاہور۔3 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 40 ویں برسی پرکورونا وبا کی وجہ سے کوئی اجتماع نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کریں ، بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے کہ جیالے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس کی ڈی پی پر بھٹو کی تصاویر لگائیں، بھٹو کی تقاریر اور پیغام کوپھیلائیں ، پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل چودھری منظور احمد نے کہا ہے کہ آج ہر جیالا غریبوں کی خدمت کیلئے بھٹو شہید کا راستہ اپنائے۔

سیکرٹری اطلاعات سید حسن مرتضی نے کہا کہ کورونا کی وبا ہمیں برسی کے اجتماعات سے تو روک سکتی ہے عوام کی خدمت سے نہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں