وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جنرل ہسپتال میں کورونا کی تشخیص کیلئے کے ٹیسٹ شروع

بی ایس ایل لیول 3میں روزانہ 300مریضوں کے ٹیسٹ ہونگے ،رپورٹس آن لائن سہولت میسر ہوگی ہیلتھ کیئر کمیشن کے ماہرین نے انتظامات پر اطمینان کا اظہا کیا ہی:پرنسپل پی جی ایم آئی عالمی ادارہ صحت کی گائیڈ لائن اور محکمہ صحت کے ایس او پیز پر عملدرامد یقینی بنایا جائے گا:پروفیسر الفرید ظفر

جمعہ 3 اپریل 2020 23:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2020ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر جنرل ہسپتال کی سینٹر ل ریسر چ لیب میں قائم کی جانے والی بی ایس ایل لیول 3 نے کام شروع کر دیا جہاں عالمی ادارہ صحت کی گائیڈ لائن کے مطابق کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے پی سی آرٹیسٹ بھی شروع کر دیے گئے ہیں ۔24گھنٹوں میںتقریبا ً300مریضوں کے ٹیسٹ پرفارم کئے جائیں گے اور جلد ہی ان ٹیسٹوں کی تعداد بڑھا کر 500 کر دی جائے گی ۔

پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے جنرل ہسپتال میں بی ایس ایل لیول 3 کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر ریسرچ لیب پی ایچ ڈی ہولڈر ڈاکٹر غزالہ روبی کے دستخط سے جاری ہونے والی ٹیسٹ کی رپورٹ ہی مصدقہ تسلیم کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے مشتبہ تمام مریضوں کو آن لائن سہولت میسر ہوگی اور وہ جہاں چاہیں ٹیسٹ کے پرنٹ حاصل کر سکیں گے ۔

اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایل جی ایچ ڈاکٹر محمود صلاح الدین ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پینز ڈاکٹر عرفان ملک ، ڈاکٹر آمنہ جاوید و دیگر سینئر ڈاکٹرز بھی موجود تھے ۔ اس موقع پرپرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کے ماہرین کی ٹیم نے قائم ہونے والی بی ایس ایل لیول 3کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا ہے اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس لیب کو عالمی معیار کے مطابق قرار دے دیاہے ۔

پروفیسر الفرید ظفر نے مزید بتایا کہ کورونا وائرس کی تشخیص کے ٹیسٹ شروع کرنے سے قبل لیبارٹری کے تمام ٹیکنیکل سٹاف کو باقاعدہ تربیت فراہم کی گئی ہے اور انہیں حفاظتی کٹس پی پی ای بھی مہیا کر دی گئیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لیب میں آنے اور جانے کا راستہ الگ الگ ہوگااور محکمہ صحت کے تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایاجائے گا ۔پروفیسر الفرید ظفر نے بتایا کہ کسی بھی فرد کو لیب میں آنے کی اجازت نہیں ہو گی صرف متعلقہ سٹاف کو ہی اس لیب میں آنے اور کام کرنے کی اجازت ہوگی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں