لاک ڈان کے تناظر میں وزیر اعظم کا تعمیراتی سیکٹر کیلئے پیکج احسن اقدام ہے‘میاں محمود الرشید

پیکج سے تعمیراتی سیکٹر میں سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہو گا،ٹیکسز میں کمی سے ترقی ہو گی ‘ وزیر ہائوسنگ

جمعہ 3 اپریل 2020 23:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2020ء) صوبائی وزیر ہائوسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید نے وزیر اعظم پاکستان کے تعمیراتی سیکٹر کیلئے پیکج کا خیر مقدم کیا ہے۔ میاں محمود الرشید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لاک ڈان کے تناظر میں وزیر اعظم کا تعمیراتی سیکٹر کیلئے پیکج احسن اقدام ہے۔نیا پاکستان ہاسنگ سکیم میں سرمایہ کاری پر فکسڈ ٹیکس میں چھوٹ اور 30 ارب روپے کی سبسڈی ہاسنگ سیکٹر کے فروغ کیلئے اہم اقدام ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ پیکج تعمیراتی صنعت کی ترقی کیلئے نمایاں کردار ادا کرئے گا۔ وزیراعظم کو لاک ڈان کے دوران صنعتوں کی مشکلات کا مکمل احساس ہے۔ٹیکسوں میں کمی کیلئے وزیراعظم کے اعلان کا بھر پور خیر مقدم کرتے ہیں۔ پیکج سے تعمیراتی سیکٹر میں سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعمیراتی سیکٹر پر ود ہولڈنگ ٹیکس اور سیلز ٹیکس میں کمی لانے کیلئے صوبوں کی طرف سے اقدامات سے یہ سیکٹر مزید ترقی کرئے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں