نامور اداکارہ نادیہ جمیل بریسٹ کینسر میں مبتلا ہو گئیں

جمعہ 3 اپریل 2020 23:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2020ء) پاکستان کی نامور اداکارہ نادیہ جمیل بریسٹ کینسر میں مبتلا ہو گئیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اداکارہ نادیہ جمیل نے لکھا کہ گزشتہ ہفتے ان میں بریسٹ کینسرکی تشخیص ہوئی ہے اور چار روز میں وہ دو مرتبہ علاج کے لیے جاچکی ہیں۔نادیہ جمیل نے بتایا کہ پچھلے کچھ دنوں سے وہ اداسی، خوف ، محبت، سکون، قبولیت، صبر، شکر جیسے احساسات سے دوچار ہیں جبکہ اس دوران انہیں اپنے بچوں، والدین، اپنے پیاروں اور خود کے لیے ذمہ داری کا احساس بھی ہوا۔

نادیہ جمیل نے بیماری سے متعلق بتاتے ہوئے لکھا کہ کینسر کی اسٹیج ون ہے جبکہ ٹیومر کا گریڈ 3 ہے۔انہوں نے خواتین کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ باقاعدگی سے خود کی جانچ پڑتال کرنا بہت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

اگر آپ کو اپنے اندر کوئی بھی غیر معمولی کیفیت محسوس ہوتی ہے تو فوری ا اس کا سدباب کریں، اپنے جسم اور اپنی صحت کو کبھی بھی نظر انداز مت کریں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ اپنی سرجری کی تاریخ کا انتظار کررہی ہوں اور اس حوالے سے بہت مثبت ہوں۔

نادیہ جمیل نے مداحوں کو فکر نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنا بہت خیال رکھیں۔انہوں نے اپنی مسکراتی ہوئی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کینسر نے میری مسکراہٹ نہیں چھینی ۔چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے معروف اداکارہ نادیہ جمیل کو بریسٹ کینسر کی تشخیص پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے ۔سارہ احمد نے کہا کہ نادیہ جمیل بے سہارا بچوں کی فلاح وبہبود کے لئے بڑھ چڑھ کر کام کررہی ہیں۔ سارہ احمدنادیہ جمیل چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں آتی رہتی ہیں اور بیورو میں مقیم بچے انھیں ہمیشہ یاد رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں