مسلم لیگ (ن)اپنا تعمیر ی اور مثبت کردار ادا کر رہی ہے، عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گی: خواجہ سعد رفیق

ہفتہ 4 اپریل 2020 22:32

مسلم لیگ (ن)اپنا تعمیر ی اور مثبت کردار ادا کر رہی ہے، عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گی: خواجہ سعد رفیق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم نے اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہے ، ہم نے حالات سے قطعاً مایوس نہیں ہونا ، مسلم لیگ (ن)بطور اپوزیشن جماعت اپنا تعمیر ی او رمثبت کردار ادا کر رہی ہے اور عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے پارٹی رہنما رانا آصف حسین ڈیال سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ خود کو گھروں تک محدود رکھیں اور حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر اس وباء کو پھیلنے سے روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور اراکین اسمبلی مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ ہیں اور انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ رانا آصف حسین ڈیال نے کہا کہ قیادت کی ہدایات پر سیاست سے بالا تر ہو کر مستحق خاندانوں کی مدد کر رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں