گھر بیٹھیں اور مختلف لینگویج سیکھیں، اعصام الحق کا عوام کے نام پیغام

انسان دو تین مہینوں میں ایک زبان آرام سے سیکھ سکتا ہے، اعصام الحق نے اسپنش زبان سیکھنی شروع کر دی

اتوار 5 اپریل 2020 12:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2020ء) مایہ ناز ٹینس پلیئر اعصمام الحق نے عوام کو پیغام دیا ہے کہ لاک ڈائون کے دور ان گھر بیٹھیں اور مختلف لینگویج سیکھیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹینس اسٹار اعصام الحق نے گھر بیٹھے اسپینش زبان سیکھنی شرع کر دی گئی۔ اس موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ لاک ڈائون کے دوران گھر بیٹھ کر آپ بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں، انسان دو تین مہینوں میں ایک زبان آرام سے سیکھ سکتا ہے۔اعصام الحق کا کہنا ہے کہ لاک ڈائون کے دوران گھر بیٹھیں اور مختلف لینگویج سیکھیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں