کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے چینی ڈاکٹرزکے تجربات سے فائدہ اٹھایاجائیگا‘ڈاکٹریاسمین راشد

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کوروناوائرس سے پیداہونے والی روزانہ کی صورتحال میں انتہائی اہم فیصلے اٹھائے جارہے ہیں پنجاب میں لیبزاوربستروں کی تعدادبڑھائی جارہی ہے، حکومت نے پہلے دن سے کوروناوائرس پرقابوپانے کیلئے اقدامات اٹھائے ‘صوبائی وزیر صحت

اتوار 5 اپریل 2020 12:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2020ء) صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرنگرانی چین سے آئے ڈاکٹرزکے ہمراہ کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی میں کوروناوائرس سے متعلق آگاہی سیشن ہوا-آگاہی سیشن کے آغازمیں چین اورپاکستان کے قومی ترانے کی دھنیں بجائی گئیں۔ چینی طبی ماہرین کی جانب سے حاضرین کوآگاہی لیکچرزدیئے گئے۔

آگاہی سیشن کااہتمام وائس چانسلرکنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرخالدمسعودگوندل نے کیا۔ اس موقع پرسپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن سلوت سعید، سی ای اومیوہسپتال پروفیسراسداسلم خان، وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرعامرزمان خان، وائس چانسلریونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزپروفیسرجاویداکرم، پرنسپل سروسزانسٹی آف میڈیکل سائنسزپروفیسرمحمودایاز، برگیڈیرعابد، پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسرسردارالفرید، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسرعارف تجمل، صدرپاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پروفیسراشرف نظامی، وائس چانسلرفیصل آبادمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرظفرعلی چوہدری اوروی سی نشترمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرمصطفی کمال کے علاوہ فیکلٹی ممبران کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

آگاہی سیشن میں چین سے آئے ڈاکٹرزمیں ہیڈآف میڈیکل ٹیم مامینگوئی، لی فینگسن، لوڈونگ می، سونگ یونلن، اینورناصی رولا، زینگ لی، مینگ کنرن اورلیووینلی نے شرکت کی۔چینی ڈاکٹرزنے حاضرین کوچین میں کوروناوائرس سے ہونے والے جانی ومالی نقصانات اورتدارک کیلئے اٹھائے گئے اقدامات بارے تفصیلات سے آگاہ کیاگیا۔ چینی ڈاکٹرزنے آگاہی سیشن کے دوران کوروناوائرس پھیلنے کی وجوہات اورمتاثرہ مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے قیمتی تجاویزاورآراء پیش کیں۔

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری دعوت پر ڈاکٹرزکوبھیجنے پرچین کے شکرگزارہیں۔ کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے چینی ڈاکٹرزکے تجربات سے فائدہ اٹھایاجائیگا۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ کوروناوائرس نے عالمی وباء کی شکل اختیارکرکے پوری دنیاکومتاثرکیاہے۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کوروناوائرس سے پیداہونے والی روزانہ کی صورتحال میں انتہائی اہم فیصلے اٹھائے جارہے ہیں۔

کوروناوائرس کے پھیلاوکوروکنے کیلئے احتیاطی تدابیراورمحدودمیل جول ہی واحدحل ہے۔پنجاب میں لیبزاوربستروں کی تعدادبڑھائی جارہی ہے۔ حکومت نے پہلے دن سے کوروناوائرس پرقابوپانے کیلئے اقدامات اٹھائے۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ ملتان میں قرنطینہ سنٹرسے مریضوں کی صحتیابی کے بعداپنے گھروں کوواپسی مثبت تبدیلی ہے۔ حکومت کے ساتھ ساتھ عوام بھی کوروناوائرس کے خلاف جنگ لڑرہی ہے۔وزیر صحت نے کہاکہ کوروناوائرس سے روزانہ کی صورتحال بدل رہی ہے۔ حکومت کی جانب سے چینی ڈاکٹرزکی آمدپرشکریہ اداکرتے ہیں۔کوروناوائرس پرقابوپانے کی پوری کوشش کی جارہی ہے۔ آگاہی سیشن کے آخرمیں چینی طبی ماہرین نے حاضرین کے کوروناوائرس سے متعلق سوالات کے جوابات بھی دئیے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں