حکومت گراں فروشوں کے خلاف سخت اقدامات کرے ناگزیر حالات میں عوام کو لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ‘عزیز الرحمن

اتوار 5 اپریل 2020 12:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نئی رضا کار فورس کو مسترد کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو فعال کرکے نہ صرف اس پروگرام کے تحت غریب عوام کو ریلیف دیا جائے بلکہ وفاقی حکومت صوبوں کو فنڈزمہیا کر ے تاکہ مشکلات کے شکار افراد کو لاحق مسائل کا خاتمہ فوری یقینی بنایا جاسکے، گھروں میں بیٹھے سرکاری سکولوں کے اساتذہ،محلہ کمیٹیوں‘ فلاحی تنظیموں اور این جی اوز کو بھی امدادی سرگرمیوں کے عمل میں شریک کر کے مستحق افراد تک پہنچنے کی کوشش کی جانی چاہئے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت گراں فروشوں کے خلاف سخت اقدامات کرے ناگزیر حالات میں عوام کو لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں پہلے سے پریشان عوام کو مزید پریشان کر کے منافع کمانا دین اور دنیا دونوں میں ناپسندیدہ فعل ہے انسانیت دشمن کاروبار چمکانا غیر انسانی اقدام ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں