مستحق افراد کو حکومت کسی صور ت تنہا نہیں چھو ڑے گی‘ڈاکٹر شاہد صد یق

کورونار یلیف فنڈ میں جمع ہو نے والی رقم کی پا ئی پا ئی غر یبو ں اورمستحق افراد میں تقسیم کی جائے گی

اتوار 5 اپریل 2020 12:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2020ء) چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ مستحق افراد کو حکومت کسی صور ت تنہا نہیں چھو ڑے گی ،کورونار یلیف فنڈ میں جمع ہو نے والی رقم کی پا ئی پا ئی غر یبو ں اورمستحق افراد میں تقسیم کی جائے گی ،حکومت عارضی نہیں مستقبل بنیادو ں پر عوام کی امداد کو اپنا فر یضہ سمجھتی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیر قیاد ت میں 146کرو ڑ رو پے سے زائد کی لاگت سے ایک لاکھ ستر ہزار مستحق خاندانو ں کو مالی امداد فراہم کی جا چکی ہے یہ سلسلہ ابھی روکانہیں مزید امداد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ انہو ں نے کہاکہ تعمیراتی شعبہ کو صنعت کا درجہ دینے کا اعلان کر کے حکومت نے غیر ملکی صنعت کارو ں کو سرما یہ کاری کی دعوت دے دی ہے غیر ملکی سرمایہ کارو ں کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے ملک معا شی طور پر تر قی بھی کرے گااور بے روز گاری کا خا تمہ بھی ممکن ہو گا ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی کامیاب حکمت عملی کے باعث پاکستان میں کورو نا وائر س کے مر یضو ں میں بہت زیادہ اضا فہ نہیں ہو ا برو قت لاک ڈائو ن کے بہتر نتائج حا صل ہورہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں