دوسروں کو چور ڈاکو کہنے والے خود سب سے بڑے ڈاکو نکلے ہیں‘سمیرا کومل

اتوار 5 اپریل 2020 15:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2020ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سمیرا کومل نے کہا ہے کہ عمران خان آٹا چور چینی چور وں کے سرغنہ بن کے سامنے آئے ہیں،دوسروں کو چور ڈاکو کہنے والے خود سب سے بڑے ڈاکو نکلے ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران کی سرپرستی میں جہانگیرترین اور خسرو بختیار نے اربوں روپے کا ٹیکہ لگادیا ہے۔

اب قوم ان کرپٹ لوگوں کو سزا ملنے کی وقت کا انتظار کررہی ہے۔

(جاری ہے)

جہانگیرترین اور خسرو بختیار سے تمام چوری کی رقم بازیاب کرائی جائے۔مشرف کی باقیات نے ہر دور میں قوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے لیکن اب دیہاڑی بازی کی کرپشن کا وقت ختم ہو چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا میاں نوازشریف نے ملکی تاریخ سے سب بڑے میگاپروجیکٹس مکمل کیے لیکن پھر بھی اس لابی نے نوازشریف کیخلاف مہم چلائی ۔وقت نے ثابت کردیا ہے کہ کرپشن کا شور مچانے والے اصل میں خود چور نکلے ہیں ۔نوازشریف کی پاکدامنی کی گواہی آج بھی عدالتیں دے رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں