بھارت میں والدین نے جڑواں بچوں کا نام ’’کورونا اور کووڈ‘‘ رکھ دیا

کورونا وائرس کے مشکل حالات میں دن کو یادگار بنانے کیلئے بچوں کا نام کورونا سے منسوب کیا ہے، کورونا خطرناک وباء ہے لیکن ہمیں صفائی ستھرائی سکھاتی ہے۔ والدین کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 5 اپریل 2020 18:22

رائے پور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 اپریل 2020ء) بھارت میں والدین نے جڑواں بچوں کا نام ’’کورونا اور کووڈ‘‘ رکھ دیا، والدین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے مشکل حالات میں دن کو یادگار بنانے کیلئے بچوں کا نام کورونا سے منسوب کیا ہے، کورونا خطرناک وباء ہے لیکن ہمیں صفائی ستھرائی سکھاتی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں چند روز قبل پریتی اور وینے کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی۔

بچوں کی پیدائش کورونا وباء کے باعث عائد لاک ڈاؤن کے دوران ہوئی ہے۔ جڑواں بچے رائے پور کے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر میموریل اسپتال میں پیدا ہوئے۔ والدین نے بچوں کا نام کورونا اور کووڈ رکھ دیا ہے۔ والدین کا کہنا ہے کہ ہم نے کورونا بیماری کی صورتحال میں بچوں کی پیدائش کے دن کو یادگار بنانے کے لیے بچوں کا نام کورونا وباء سے منسوب کیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے بھارت میں بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد3ہزار 74 جبکہ 80تک لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب دوسری جانب پاکستان میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد45 ہوگئی ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 2880 ہوگئی جبکہ 170 صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک مریض کورونا وائرس کے کا شکار ہوکر زندگی کی بازی ہار گیا جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 45 ہوگئی جب کہ مجموعی طور پر 170 افراد صحت یاب ہوکر گھر جاچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجابمیں 1163، سندھ میں 864، خیبر پختونخوا میں 372 ، بلوچستان میں 185، اسلام آباد 78، آزاد کشمیر 12 اور گلگت بلتستان میں 206 کورونا کے مریض ہیں۔ ملک بھر میں اس وقت کورونا کے 45 تصدیق شدہ مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اسی طرح دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ سے بڑھ چکی ہے جبکہ عالمی سطح پر 64 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں. برطانیہ میں ایک ہی دن میں اب تک کی سب سے زیادہ 708 اموات ہوئی ہے ہلاک ہونے والوں میں ایک پانچ سال کا بچہ بھی شامل تھا برطانیہ کے علاقے مڈ لینڈز سمیت دیگر علاقوں میں ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بڑھنے کے پیش نظر انگلینڈ کے صحت عامہ کے ادارے نیشنل ہیلتھ سروسز کے سربراہ نے کہا کہ کورونا کے خلاف لڑائی کا سفر طویل ہے اور انھوں نے عوام سے جہاں تک مممکن ہو سکے گھر پر رہنے کی اپیل کی ہے. برطانوی حکومت کی جانب سے کورونا کے متعلق دی جانے والی روزانہ کی بریفنگ میں وزیر مائیکل گوو نے فائیو جی موبائل فون نیٹ ورک کے کورونا وائرس سے منسلک سازشی نظریات کو خطرناک اور فضول قرار دیا ہے۔


لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں