وزیراعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزیر صحت کی ملاقات‘ چینی ماہرین کے کورونا وائرس سے بچاؤ وعلاج معالجے کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا

کورونا وباء پر قابو پانے کیلئے چین کا لائن آف ایکشن بروقت اورانتہائی کامیاب رہا،استفادہ کرینگے‘عثمان بزدار

اتوار 5 اپریل 2020 21:15

لاہور۔5 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے اتوار کے روز وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ملاقات کی۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو چینی ڈاکٹروں اورماہرین کے کورونا وائرس سے بچاؤ اورعلاج معالجے کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کورونا وباء پر قابو پانے کے حوالے سے چینی ماڈل کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے چین کے کامیاب ماڈل پرعملدرآمد کیلئے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وباء پر قابو پانے کیلئے چین کا لائن آف ایکشن بروقت اورانتہائی کامیاب رہاہے۔پنجاب حکومت چین کے ماڈل کو اپنا کرکوروناوباء پر قابو پانے کیلئے اقدامات کرے گی۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کے علاج معالجے کے حوالے سے بھی چینی ماڈل پر عمل کریں گے۔کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کے حوالے سے چین کے اقدامات کو اپنے ایس او پیز کا حصہ بنائیں گے۔متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کیلئے بھی چینی ڈاکٹروں کے مشوروں کو اہمیت دیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں