صوبائی وزیرصحت کی زیرصدارت کوروناوائرس سے متعلق آگاہی سیشن کا انعقاد ‘چین سے آئے ڈاکٹر ز کی خصوصی شرکت

کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے چینی ڈاکٹرزکے تجربات سے فائدہ اٹھایاجائیگا‘ ڈاکٹرزکوبھیجنے پرچین حکومت کے شکرگزارہیں،ڈاکٹریاسمین راشد

اتوار 5 اپریل 2020 21:55

لاہور۔5 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2020ء) صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت اتوار کے روز کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی میں کوروناوائرس سے متعلق آگاہی سیشن کا انعقاد ہوا،آگاہی سیشن میں چین سے آئے ڈاکٹر ز نے خصوصی طور پر شرکت کی،آگاہی سیشن کااہتمام وائس چانسلرکنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرخالدمسعودگوندل نے کیا‘سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن سلوت سعید، سی ای اومیوہسپتال پروفیسراسداسلم خان، وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرعامرزمان خان، وائس چانسلریونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزپروفیسرجاویداکرم، پرنسپل سروسزانسٹی آف میڈیکل سائنسزپروفیسرمحمودایاز، برگیڈیرعابد، پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسرسردارالفرید، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسرعارف تجمل، صدرپاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پروفیسراشرف نظامی، وائس چانسلرفیصل آبادمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرظفرعلی چوہدری اوروی سی نشترمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرمصطفی کمال کے علاوہ فیکلٹی ممبران کی کثیرتعداد جبکہ چین سے آئے ڈاکٹرزمیں ہیڈآف میڈیکل ٹیم مامینگوئی، لی فینگسن، لوڈونگ می، سونگ یونلن، اینورناصی رولا، زینگ لی، مینگ کنرن اورلیووینلی نے آگاہی سیمینار میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چینی ڈاکٹرزنے حاضرین کوچین میں کوروناوائرس سے ہونے والے جانی ومالی نقصانات اورتدارک کیلئے اٹھائے گئے اقدامات بارے تفصیلات سے آگاہ کیاگیا اور کوروناوائرس پھیلنے کی وجوہات اورمتاثرہ مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے قیمتی تجاویزاورآراء پیش کیں‘ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دعوت پر ڈاکٹرزکوبھیجنے پرچین کے شکرگزارہیں،کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے چینی ڈاکٹرزکے تجربات سے فائدہ اٹھایاجائیگا۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ کوروناوائرس نے عالمی وباء کی شکل اختیارکرکے پوری دنیاکومتاثرکیاہے،وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کوروناوائرس سے پیداہونے والی روزانہ کی صورتحال میں انتہائی اہم فیصلے اٹھائے جارہے ہیں،انہوں نے کہاکہ کوروناوائرس کے پھیلاوکوروکنے کیلئے احتیاطی تدابیراورمحدودمیل جول ہی واحدحل ہے‘پنجاب میں لیبزاوربستروں کی تعدادبڑھائی جارہی ہے‘حکومت نے پہلے دن سے کوروناوائرس پرقابوپانے کیلئے اقدامات اٹھائے۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ ملتان میں قرنطینہ سنٹرسے مریضوں کی صحتیابی کے بعداپنے گھروں کوواپسی مثبت تبدیلی ہے‘حکومت کے ساتھ ساتھ عوام بھی کوروناوائرس کے خلاف جنگ لڑرہے ‘ کوروناوائرس سے روزانہ کی صورتحال بدل رہی ہے اور وباء پرقابوپانے کی پوری کوشش کی جارہی ہے۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ حکومت کی جانب سے چینی ڈاکٹرزکی آمدپرشکریہ اداکرتے ہیں‘ آگاہی سیشن کے آخرمیں چینی طبی ماہرین نے حاضرین کے کوروناوائرس سے متعلق سوالات کے جوابات بھی دئیے۔ قبل ازیں سیشن کے آغازمیں چین اورپاکستان کے قومی ترانے کی دھنیں بجائی گئیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں