پی ایم اے کا طبی عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کے اعلان کا خیر مقدم

اتوار 5 اپریل 2020 22:35

لاہور۔5 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2020ء) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ( پی ایم ای) نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اگلی صفوں میں کام کرنے والے ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی عملے کیلئے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

پی ایم اے لاہور کے صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نظامی نے اس حوالے سے ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے اس اعلان سے طبی عملہ کی حوصلہ افزائی ہو گی اور وہ بھرپور لگن سے کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ میں اپنا کام جاری رکھیں گے‘ اجلاس میں جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ملک شاہد شوکت، ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری، ڈاکٹر تنویر انور، ڈاکٹر سکندر حیات گوندل، ڈاکٹر احمد نعیم اختر، ڈاکٹرارم شہزادی، ڈاکٹر واجد علی، ڈاکٹر بشریٰ حق، ڈاکٹر سلمان کاظمی، ڈاکٹر رانا سہیل، ڈاکٹر طلحہ شیروانی،نے شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں