نجی ہسپتالوں میں ملازمین کی تنخواہیں کاٹے جانے پر پی ایم اے کااظہار تشویش

اتوار 5 اپریل 2020 22:35

لاہور۔5 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2020ء) پی ایم اے نے نجی ہسپتالوں میں نرسوں، مڈوائفوں، پیرامیڈکس اور صفائی کا کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہیں کاٹے جانے پرتشویش کا اظہار کیا ہے ‘ اس حوالے سے پی ایم اے لاہور کے صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نظامی نے کہا کہ وفاقی حکومت کی واضح ہدایات ہیں کہ کورونا وائرس کی وبا سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال میں نہ کسی ملازم کو نکالا جائے گا اور نہ کسی کی تنخواہ روکی جائے گی‘اس کے باوجود پرائیویٹ ہسپتالوں کے مالکان کا یہ رویہ انسانی ہمدردی کے جذبے کے خلاف ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نجی ہسپتالوں کے مالکان کو پابند کیا جانا چاہیے کہ وہ اپنے ملازمین کو تنخواہیں ادا کریں اور کسی کی ملازمت ختم نہ کی جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں