عمران خان نے مجھے کمینہ اور لفافہ کہا، ثبوت موجود ہیں: سلیم صافی

وزیراعظم عمران خان نے واٹس ایپ میسج کے ذریعے کارکنوں کو میرے خلاف ٹرولنگ کی ہدایت کی ۔ تجزیہ کار

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی پیر 6 اپریل 2020 11:53

عمران خان نے مجھے کمینہ اور لفافہ کہا، ثبوت موجود ہیں: سلیم صافی
لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 6 اپریل 2020ء ) تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا ہے کہ عمران خان نے مجھے کمینہ اور لفافہ کہا۔ سلیم صافی نے کہا کہ عمران خان نے سوشل میڈیا کارکنوں کو میری ٹرولنگ کی ہدایت کی۔ وزیراعظم عمران خان نے مجھے لفافہ اور کمینہ کہا۔ ان کاکہنا ہے کہ میرے پاس اس چیز کے ثبوت بھی موجود ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ یہ اعزاز مجھے حاصل ہےکہ میں نے عمران خان کی گندی تبدیلی کو لانے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا۔

اس باعث وزیراعظم ہاؤس سے افتخار درانی میرے خلاف ہونے والی ٹرولنگ کی ہدایت دے رہے تھے۔ عارف علوی، جہانگیر ترین ، اسد عمر انکے اپنے گروپ تھے انہوں نے بنکاک اور لندن میں اپنے گروپس بنائے تھے تاکہ پہچانے نہ جا سکیں۔ سلیم صافی کاکہنا ہے کہ اگر کوئی صحافی حکومت پر تنقید کرتی ہے تو اگلے ہی دن اس کی ٹرولنگ شروع کر دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ سابق آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے ساتھ بہت زیادتی کی گئی، یہ دونوں شخصیات اس طرح کی کسی حرکت میں ملوث نہیں پائے گئے، باقی تمام حکومتوں نے میڈیا کو دبانے کی کوشش کی ۔

اس سے قبل بھی سلیم صافی کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ سلیم صافی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کے ذہین اور چالاک لوگوں میں سے ایک ہیں۔ نجی چینل کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ عمران خان نے احتساب کے نعرے پر پوری قوم کو بیو قوف بنا دیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ نعرہ ہر حکمران نے لگایا ہے۔

پرویز مشرف نے احتساب کا نعرہ لگا یا ، تاہم ان کی حکومت میں سب سے زیاد ہ کرپٹ افراد کی سرپرستی کی گئی ۔ ضیاء الحق نے پاکستان میں اسلام کا نعرہ لگایا ۔ سابق صدر ضیا ء الحق اسلام لانے میں کامیاب ہوئے ؟۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے ذہین اور چالاک لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے ایک نعرے سے پورے قوم کو بیوقوف بنایا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں