ٹیکنو موبائل کے نئے موبائل فون Camon 15 نے دنیا کی سب سے بڑی فلپ بک متعارف کراکے ریکارڈ قائم کر لیا

پاکستان کے مشہور موبائل برانڈ ٹیکنو موبائل کے حال ہی میں لانچ ہونے والے Camon 15 اسمارٹ فون نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مقبولیت کے بعد ایک اور شاندار ریکارڈ اپنے نام کر لیا

پیر 6 اپریل 2020 13:50

ٹیکنو موبائل کے نئے موبائل فون Camon 15 نے دنیا کی سب سے بڑی فلپ بک متعارف کراکے ریکارڈ قائم کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اپریل2020ء) پاکستان کے مشہور موبائل برانڈ ٹیکنو موبائل کے حال ہی میں لانچ ہونے والے Camon 15 اسمارٹ فون نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مقبولیت کے بعد ایک اور شاندار ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔نائجیریا میں ہونے والے لانچنگ تقریب میں ٹیکنوموبائل کی جانب س ے دنیا کی سب سے بڑی فلپ بک متعارف کرائی گئی۔ اور Guinness World Record کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کا اعلان کیا ۔

اور Camon 15 کے TAVIOS ٹیکنالوجی سے لیس جدید لینز سے لئی گئی،(2.2*2.2) کی وائڈ فلپ بک کی بھی نمائش کی۔

اپنی نوعیت کا یہ پہلاریکارڈ ہے جو کسی اسمارٹ فون کمپنی کے اپنے نام کیا ہے۔ یہ فلپ بک 64 پیجز پر مشتمل ہے اور ہر صفحہ (2.17*2.15) میٹر کا ہے۔ یہ فلپ بک مجموعی طور پر 5 sq میٹر پر محیط شاندار تصاو یر کا مجموعہ ہے۔

(جاری ہے)

Camon 15 48 MP کا کوارڈ کیمرہ اور 32MP POP UP سیلفی کیمرہ سے مزین ہے۔

جن میں اے ائی بیوٹی، میکرو کیمرہ لینز ،گوگل لینز، اور نائٹ موڈ کیمرہ شامل ہے ۔ Camon 15 میں خاص 2 CM میکرو لینز نصب کیا گیا ہے۔ جو اس قیمت میں ایک حیرت انگیز فیچر ہے۔

ٹیکنو موبائل کے جنرل مینجر Creek Ma کا کہنا ہے کہ ٹیکنو بطور کمپنی ہمیشہ سے موبائل مارکیٹ میں نئے ٹرینڈ متعارف کرانے کے لئے کوشاں رہا ہے۔ اور ہم ترقی کی اس سفر کومذید کامیاب بنانے کے لئے پر امید ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں