میر شکیل الرحمان کیس: احتساب عدالت میں ہائیکورٹ کی کارروائی تک سماعت ملتوی

منگل 7 اپریل 2020 12:05

میر شکیل الرحمان کیس: احتساب عدالت میں ہائیکورٹ کی کارروائی تک سماعت ملتوی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) احتساب عدالت نے جنگ گروپ اور جیو نیوز کے ایڈیٹر انچیف میرشکیل الرحمان کے کیس پر سماعت ہائیکورٹ کی کارروائی تک روک دی۔ گزشتہ روزاحتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے جنگ گروپ اور جیو نیوز کے ایڈیٹر انچیف میرشکیل الرحمان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس دوران میر شکیل الرحمان کی طرف سے ان کے وکیل چوہدری محمد نواز ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور عدالت کوبتایا کہ ایڈووکیٹ امجد پرویز میر شکیل کی درخواست ضمانت پرلاہور ہائیکورٹ میں ہیں۔

اس پر جج جواد الحسن نے ریمارکس دیے کہ چلیں پھر لاہور ہائیکورٹ کے ضمانت کے فیصلے تک انتظار کر لیتے ہیں۔بعد ازاں احتساب عدالت نے ہائیکورٹ کی کارروائی تک سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی۔واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے 12 مارچ کو 34 برس قبل مبینہ طور پر حکومتی عہدے دار سے غیرقانونی طور پر جائیداد خریدنے کے کیس میں جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کو حراست میں لیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں