برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کی حالت سنبھل گئی

بورس جانسن میں نمونیا کی تشخیص نہیں ہوئی، وہ بغیر کسی سپورٹ سانس لے سکتے ہیں، اب ان کی طبیعت بہتر ہے۔ترجمان برطانوی وزیراعظم

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 7 اپریل 2020 17:50

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کی حالت سنبھل گئی
لندن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 اپریل 2020ء) برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کی حالت سنبھل گئی، ترجمان برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بورس جانسن میں نمونیا کی تشخیص نہیں ہوئی، وہ بغیر کسی سپورٹ سانس لے سکتے ہیں، اب ان کی طبیعت بہتر ہے۔ لندن ڈاؤننگ اسٹریٹ سے ترجمان برطانوی وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کی حالت سنبھل گئی ہے۔

بورس جانسن کیلئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کے شکر گزار ہیں۔ بورس جانسن اب بہتر ہیں اور ان کے حوصلے بلند ہیں۔ وزیراعظم بورس جانسن اب بغیر کسی سپورٹ کے سانس لے سکتے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم بورس جانسن میں نمونیا کی تشخیص نہیں ہوئی۔ واضھ رہے گزشتہ روز کورونا وائرس کی شدید علامات کے بعد بورس جانسن کی رات آئی سی یو میں گزاری۔

(جاری ہے)

لیکن اب ان کی طبیعت بہتر ہے۔ واضح رہے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو مسلسل بخار کے باعث مزید ٹیسٹ کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، لیکن گزشتہ روز ان کی طبیعت بگڑنے پر انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا۔ تاہم ان کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ انہیں معمول کے ٹیسٹ کے لیے ہسپتال داخل کیا گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بورس جانسن کی اچھی صحت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

برطانوی وزیر اعظم میں چند روز قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، ان کی منگیتر میں بھی کورونا کی علامات ظاہر ہوئیں ہیں۔ ملکہ الزبتھ کا قوم سے خطاب میں کہنا تھا کہ برطانیہ دوسری جنگ عظیم والے جذبے سے اس وبا کا مقابلہ کرے گا اور اس میں ضرور کامیاب ہوگا۔ انہوں نے حکومتی احکامات پر عمل کرنے کی ہدایات کی اور مشکل میں لوگوں کی مدد کرنے والوں کی تعریف بھی کی ہے۔ برطانوی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ وہ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے مزید اقدامات کرنے جا رہے ہیں۔ اسی طرح برطانوی وزیر مائیکل گوو اپنے خاندان کے ایک فرد میں کورونا وائرس کی علامات ظاہرہونے  پرقرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں