کورونا وائرس سے بچاؤ کی جنگ …بزدار حکومت کے سنگ

وزیر اعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر جراثیم کش سپرے کرنے والی خصوصی گاڑی ’’دی مسٹ کوئین‘‘ میدا ن میں آگئی وزیر اعلی عثمان بزدارنے خصوصی گاڑی سے سپرے کرنے کا عملی مظاہرہ دیکھا ، مقامی وسائل سے سپرے وہیکل تیار کرنے پر اظہار مسرت

منگل 7 اپریل 2020 18:22

کورونا وائرس سے بچاؤ کی جنگ …بزدار حکومت کے سنگ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر جراثیم کش سپرے کرنے والی خصوصی گاڑی ’’دی مسٹ کوئین‘‘ میدا ن میں آگئی-وزیر اعلی آفس میں ’’دی مسٹ کوئین ‘‘ گاڑی کے ذریعے جراثیم کش سپرے کرنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا- وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے خصوصی گاڑی سے سپرے کرنے کا عملی مظاہرہ دیکھا -وزیر اعلی عثمان بزدار نے مقامی وسائل سے سپرے وہیکل تیار کرنے پر مسرت کا اظہارکیا- جراثیم کش سپرے کے لئے گاڑی کی تیاری پر صرف پونے 2 لاکھ روپے لاگت آئی ہے اورمحکمہ بلدیات پنجاب نے اپنے وسائل سے سپرے کیلئے خصوصی گاڑی تیار کی ہے -وزیر اعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر کہا کہ ’’دی مسٹ کوئین ‘‘ گاڑی کے ذریعے بڑی شاہراہوں اور مارکیٹوں میں جراثیم کش سپرے کیا جائے گا-لاہور کے پرہجوم علاقوں میں سپرے کے لئے 8 ’’ دی مسٹ کوئین ‘‘ گاڑیاں تیار کی گئی ہیں-’’ دی مسٹ کوئین ‘‘ گاڑیاں مرحلہ وار صوبہ بھر کی 455 لوکل گورنمنٹس کو فراہم کی جائیں گی-انہوں نے کہا کہ لاہور میں ایل ڈبلیو ایم سی اور ریسکیو 1122 کے اشتراک سے سپرے کیا جار ہا ہے -کوروناوائرس کی روک تھام کیلئے جراثیم کش سپرے سمیت دیگر اقدامات جاری رہیں گی-وزیر اعلی نے کہا کہ عوام کو کورونا جیسے عفریت سے بچانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں اورکورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کے لئے ہر ضروری ممکن اقدام کر رہے ہیں-سیکرٹری بلدیات نے بریفنگ میں بتایا کہ ’’دی مسٹ کوئین ‘‘ کے بعد محکمہ بلدیات ’’ دی مسٹ کینن ‘‘ بھی متعارف کرائے گا-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں