گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور نے بلوچستان ،کے پی کے، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں کورونا ٹیلی میڈیسن سنٹرز کے قیام کا اعلان کر دیا

منگل 7 اپریل 2020 22:12

گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور نے بلوچستان ،کے پی کے، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں کورونا ٹیلی میڈیسن سنٹرز کے قیام کا اعلان کر دیا
لاہور۔7 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے بلوچستان ،کے پی کے، گلگت بلتستان کے گور نرزاور صدر آزاد کشمیر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے تینوں صوبوں اورآزادکشمیر میں بھی کورونا ٹیلی میڈیسن سنٹرز کے قیام کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے صدر آزاد کشمیر مسعوداحمد خان ،بلوچستان کے گور نر جسٹس (ر) امان اللہ خان ،گور نرخیبر پختونخواہ شاہ فر مان ،گلگت کے گور نر راجہ جلال حسین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان کو پنجاب میں کورونا ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائن سنٹرز کے قیام اوران سے عوام کو کورونا کے حوالے سے دی جانیوالی طبی سہولتوں اور عوام کی راہنمائی کے حوالے سے کیے جانیوالے اقدامات کے بارے میں بتایا جبکہ ٹیلی فونک رابطوں کے بعد گفتگو کرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کہا کہ پنجاب میں کورونا ٹیلی میڈیسن سنٹرز کے قیام کا تجر بہ کامیاب رہا ہے اور ابتک70ہزا ر کے قریب افراد کورونا کے حوالے سے طبی راہنمائی حاصل کر چکے ہیں اور ہر گزرتے دن کیساتھ ان کی تعدا د میں اضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ ان سنٹرز کے قیام سے ہسپتالوں میں بھی لوگوں کا رش بہت زیادہ کم ہوا ہے اور ان سنٹرز میں 24/7ڈاکٹرز لوگوں کی راہنمائی کر رہے ہیں اس لیے ہم نے یہ اعلان کیا ہے کہ پنجاب کے بعد اب بلوچستان ،کے پی کے، گلگت بلتستان ا ور آزادکشمیرمیں بھی ٹیلی میڈیسن سنٹرز بنائے جائیں گے جبکہ اسکے ساتھ ساتھ ان صوبوں میں ٹیلی میڈیسن سنٹرز کے عملے کو ہمارے ڈاکٹرز ہی مفت ٹر یننگ دیں گے اور ہم نے ان تمام صوبوں میں کورونا ٹیلی میڈیسن سنٹرز کے قیام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام بھی آغاز کرد یا ہے جبکہ دوسری طر ف گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز میں کورونا ٹیسٹنگ میں بی ایس ایل لیب کا افتتاح کر دیا ہے وائس چانسلر ڈاکٹر نسیم احمد نے گورنر پنجاب کو لیب کے متعلق بریفنگ دی اور بتایا کہ یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی ٹیسٹنگ لیب ہے لیبارٹری میں روزانہ کورونا کے تین سو سے چار سو ٹیسٹ کیے جا سکیں گے جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اس موقعہ پر اپنے خطاب میں کہا کہ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا تیزی کیساتھ بدل رہی ہے کورونا نے دنیا کی معیشت کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے یہ مشکل وقت ہے لیکن ہم نے ثابت قدم رہ کر اس کا مقابلہ کرنا ہے ہمارے ٹیلی میڈیسن سینٹرز کی دنیا تعریفیں کر رہی ہے حکومت عوام کو کورونا سے بچانے کیلئے بھرپور اقدامات کر ررہی ہے اگر عوام گھروں سے باہر نکلتی رہے گی تو کسی اقدام کا کوئی فائدہ نہیں ہو گاکورونا سے بچنے کا واحد راستہ گھروں میں رہنا اور حفاظتی تدابیر پر عمل کرنا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں