سردار عثمان بزدار نے پولیس کو گاڑیوں کی فراہمی کیلئے ماڈل وین کی منظوری دے دی

گاڑیوں کے انتخاب میں ڈیوٹی کرنیوالے پولیس اہلکاروں کی حفاظت اور سہولت کو مد نظر رکھا جائے،وزیراعلیٰ

بدھ 8 اپریل 2020 01:44

لاہور۔7 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پولیس کو گاڑیوں کی فراہمی کیلئے ماڈل وین کی منظوری دے دی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وزیر اعلی آفس میں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کے ہمراہ ماڈل وین کا معائنہ کیا۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے وزیر اعلی عثمان بزدار کو گاڑیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

وزیر اعلی عثمان بزدار نے ہائی ویز، ایلیٹ اور پنجاب پولیس کے لئے ماڈل گاڑیوں کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ گاڑیوں کے انتخاب میں ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکاروں کی حفاظت اور سہولت کو مد نظر رکھا جائی-انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے پولیس کوپہلے بھی ہر ممکن وسائل فراہم کیے ہیں اورآئندہ بھی عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے پولیس کو تمام تر وسائل فراہم کریں گے - ماضی کی حکومتوں نے عوام کی دادرسی کیلئے پولیس نظام میں کوئی اصلاحات نہیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس میں جزا اورسزاکے نظام سے اچھے نتائج سامنے آئے ہیں۔پولیس کی ضروریات پورا کر کے نتائج بھی لیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں