ْگھر میں سب سے بڑا ہوں ،گھر کے 22افراد کوباہر نکلنے سے روکنا میری ذمہ داری ہے ‘ کاشف محمود

گھر کی سربراہی آج جتنا سرد رد والا کام ہے اس سے پہلے کبھی نہیں تھا،ایکدوسرے کی طرف آنا جانا ترک کیا جائے

بدھ 8 اپریل 2020 10:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء)نامور اداکار کاشف محمود نے کہا ہے کہ والدہ کے بعد میں گھر میں سب سے بڑا ہوں اور ایک ہی گھر میں مقیم 22افراد کوباہر نکلنے سے روکنا اور احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا کرنا بڑا مشکل کام ہے ۔ ایک انٹر ویو میں کاشف محمود نے کہا کہ یہی موقع ہے کہ ہم نے انفرادی طو رپر اپنی اپنی ذمہ داری نبھانی ہے او رکسی ایک شخص کی بے احتیاطی سارے گھرانے کو مشکلات کا شکار کر سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ درست ہے کہ گھر میں رہنا ایک مشکل کام ہے اور گھر کی سربراہی آج جتنا سردرد والا کام ہے اس سے پہلے کبھی نہیں تھا ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے گھر میں والدہ کے بعد سب سے بڑا ہوں اور ہمارے گھر میں 22افراد رہتے ہیں ،ان سب کو کس طرح گھر کے اندر رکھنا ہے اوران سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرانا ہے یہ میں ہی جانتا ہوں ۔خدا کا شکر ہے کہ آہستہ آہستہ سب اپنی ذمہ داری سمجھنا شروع ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے مجھے بھی آسانی میسر آئی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ وہ گھروں میں رہیں اور ایک دوسرے کی طرف آنا جانا اور دعوتیں ترک کر دی جائیں، انشا اللہ اس وباء کے خاتمے کے بعد ہم سب نے دعوتیں ہی اڑانی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں