سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر نئی ڈرامہ سیریل کی کہانی تحریر کرنے میں مصروف

ذاتی مشاہدات کو اسکرپٹ کی شکل دے رہا ہوں، عید الفطر کے بعد ریکارڈنگ شروع ہو گی‘ گفتگو

بدھ 8 اپریل 2020 10:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر نئی ڈرامہ سیریل کی کہانی تحریر کرنے میں مصروف ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے فرصت کی وجہ سے سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر نئی ڈرامہ سیریل کی کہانی لکھنے میں مصروف ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ذوالقرنین کا کہنا ہے کہ میں اپنے ذاتی مشاہدات کو ایک کہانی کی شکل دے رہا ہوں جس کا نام ’’ کچھ ہوا یوں ‘‘ رکھا گیا ہے ۔ اسکرپٹ مکمل ہونے کے بعد عید الفطر کے بعد اس کی ریکارڈنگ شروع کروں گا جس میں کراچی او رلاہور سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کو کاسٹ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں