صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اورگورنر پنجاب چوہدری سرورکی ملاقات، انسداد کورونا اور ریلیف کے اقدامات پر تبادلہ خیال

بدھ 8 اپریل 2020 12:22

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اورگورنر پنجاب چوہدری سرورکی ملاقات، انسداد کورونا اور ریلیف کے اقدامات پر تبادلہ خیال
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2020ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بدھ کو گورنر ہائوس لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ایوان صدر سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق گورنر ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں انسداد کورونا اور ریلیف کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر گفتگو ہوئی۔ گورنر پنجاب نے ٹیلی راشن ہیلپ لائن اور ٹیلی میڈیسن سروس کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ گورنر پنجاب نے متاثرہ اور مستحق خاندانوں کے لئے راشن پیکیج کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں