ملک میں کورونا سے مزید 3 اموات، جاں بحق افراد کی تعداد58ہوگئی، مجموعی کیسز 4072 تک جا پہنچے
ملک بھر میں کورونا کے مزید 65 کیسز رپورٹ ، تین افراد پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں زندگی کی بازی ہار گئے
بدھ 8 اپریل 2020 12:48
(جاری ہے)
پنجاب میں کورونا کے اب تک مزید 26 کیسز سامنے آئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2030 ہوگئی ،مزید ایک اور ہلاکت سے صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 16 ہوگئی ہے۔
صوبے میں نئے کیسز کی تصدیق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بذریعہ سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی۔صوبائی حکومت بزدار کے مطابق 572 تبلیغی جماعت سے منسلک افراد، زائرین سینٹرز میں 695، 49 قیدی اور 714 عام شہریوں میں اب تک کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔پنجاب پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے ترجمان نے بتایا کہ جناح ہسپتال میں مغل پورہ کا رہائشی 42 سال کا مریض انتقال کرگیا، انتقال کرنے والے مریض نے غیر ملکی سفر کیا اور نہ ہی کسی کنفرم مریض کے رابطے میں آیا۔خیبرپختونخوا میں اب تک کورونا وائرس کے مزید 27 کیسز رپورٹ ہوئے اور ایک ہلاکت بھی ہوئی جس کی تصدیق وزیر صحت تیمور خان کی جانب سے کی گئی۔وزیر صحت کے مطابق صوبے میں نئے کیسز کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 527 ہوگئی ہے ،حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ورسک سے تعلق رکھنے والا 70 سالہ مریض انتقال کرگیا جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 18 ہوگئی۔وزیر صحت کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص نے حال ہی میں تبلیغی مرکز کا دورہ کیا تھا۔وزیر صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں اب تک کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 70افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔بلوچستان میں بدھ کواب تک کورونا کے مزید 2 کیسز سامنے آئے ہیں اور ایک ہلاکت بھی رپورٹ ہوئی ہے جس کے صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 206 اور ہلاکتیں 2 ہوگئی ہیں۔بلوچستان کے محکمہ صحت کی جانب سے نئے کیسز اور ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔دوسری جانب صوبے میں کورونا وائرس سے اب تک 75 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔آزاد کشمیر میں اب تک کورونا کے مزید 10کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں ایک ڈاکٹر بھی شامل ہے۔وزیر صحت آزاد کشمیر کے مطابق بھمبر میں 6، میرپور میں 3 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور ایک ڈاکٹر بھی کورونا سے متاثر ہوا جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 28 ہوگئی ہے۔سندھ میں ایک روز قبل کورونا کے مزید 54 کیسز سامنے آئے تھے اور ایک ہلاکت بھی رپورٹ ہوئی جو کراچی سے سامنے آئی تھی، اس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 986 ہوگئی ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی تھی ،سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے نئے کیسز اور ہلاکتوں کی تصدیق کی تھی ۔گلگت بلتستان میں ایک روز قبل کورونا وائرس کا ایک کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 212 تک جا پہنچی تھی۔گلگت میں مہلک وائرس سے متاثرہ 43 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں ، 3 افراد وفات پاچکے ہیں۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
Bٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 2مسافر زخمی
ف*کامیاب درخواست گزار کے حج پر نہ جانے پر اخراجات سے 2 لاکھ روپے کٹوتی کا فیصلہ
غ*لیسکو کا تمام سرکلز میں اربوں روپے کی اووربلنگ کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ
_لاہور: نہر سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد
پولیس نے 13 سالہ ذہنی معذور بچی کو بازیاب کروا لیا
جسٹس(ر)ڈاکٹر منیر احمد مغل علمی و دینی اور عدالتی حلقوں میں مستند حیثیت کی حامل شخصیت تھے، مقررین
ایکسپو سنٹر لاہور میں ایگری کوالیشن2024ء نمائش کا انعقاد، زراعت کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر تبادلہ ..
یکم مئی کو منعقد ہونے والی قومی فلسطین کانفرنس امت مسلمہ کی ترجمانی کرے گی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی خان گورچانی کی زیر صدارت اہم اجلاس،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا وزیر تعمیرات و مواصلات کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گجرات کا دورہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری