کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لیے تمام محکمانہ ہیلپ لائنز کی تشہیر، وبا سے متعلق ڈیٹا کو اپ ڈیٹ رکھا جائے،

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی لاہور میں کورونا کرائسس مینجمنٹ سیل کے دورہ کے موقع پر ہدایات

بدھ 8 اپریل 2020 13:22

کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لیے تمام محکمانہ ہیلپ لائنز کی تشہیر، وبا سے متعلق ڈیٹا کو اپ ڈیٹ رکھا جائے،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2020ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لیے متعلقہ محکموں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پرزور دیتے ہوئے تمام محکمانہ ہیلپ لائنز کی تشہیر کرنے کی ہدایت کی ہے، صدر مملکت نے ہدایت کی کہ کورونا وائرس کی وبا سے متعلق ڈیٹا کو اپ ڈیٹ رکھا جائے،یہ ہدایات انہوں نے بدھ کو لاہور میں کورونا کرائسس مینجمنٹ سیل کے دورہ کے دوران دیں۔

اس موقع پروزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر چوہدری محمد سرور،صوبائی وزرا ڈاکٹر یاسمین راشد اور فیاض چوہان صدر مملکت کے ہمراہ تھے ،صدر ڈاکٹر عارف علوی کو کرائسس مینجمنٹ سیل کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔بریفنگ کے دوران بتایاگیاکہ جدید کرائسس مینجمنٹ سیل محکمہ داخلہ کی زیر نگرانی کام کررہا ہے،خصوصی سیل کے ذریعے وبا سے متعلق مسائل پر چوبیس گھنٹے نظر رکھی جارہی ہے، سیل تمام متعلقہ محکموں کے درمیان رابطے کا بھی کام کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی سیل کے ذریعے صوبے کے تمام اضلاع میں وبا کی صورتحال مانیٹر کی جاتی ہے،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تمام محکمانہ ہیلپ لائنز کی تشہیر کرنے کی ہدایت کی، صدر مملکت نے وبا پر قابو پانے کے لیے متعلقہ محکموں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔صدر مملکت نے ہدایت کی کہ کورونا وبا سے متعلق ڈیٹا کو اپ ڈیٹ رکھا جائے،ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا کرائسس مینیجمنٹ کے حوالے سے پنجاب حکومت کی کارکردگی کی تعریف کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں