کورونا کے مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، آئسولیشن مراکز میں بھی اعلی معیار کی سہولیات یقینی بنائی جائیں،

صدر ڈاکٹر عارف علوی کا لاہور میں اجلاس سے خطاب

بدھ 8 اپریل 2020 14:12

کورونا کے مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، آئسولیشن مراکز میں بھی اعلی معیار کی سہولیات یقینی بنائی جائیں،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2020ء) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کوروناکے مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔مشتبہ مریضوں کو ٹھہرانے کے لیے قائم آئسولیشن مراکز میں بھی اعلی معیار کی سہولیات یقینی بنائی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں اعلی سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، گورنر چوہدری محمد سرور، صوبائی وزرا اور اعلی حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں کورونا کی وبا سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے اجلاسکو بریفنگ دی اور اس وبا پر کنٹرول کے لیے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے صدر مملکت کو مریضوں کے علاج معالجے سے متعلق امور پر بریفنگ دی اور صوبے بھر میں قائم قرنطینہ مراکز اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق بتایا۔

(جاری ہے)

بریفنگ کے دوران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایاکہ ہسپتالوں میں علاج معالجے کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ڈاکٹرز اور طبی عملے کے تحفظ کے لیے بھی خاطر خواہ اقدامات کیے گئے ہیں۔چیف سیکریڑی پنجاب نے اجلاس کو بتایاکہ وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سفری ہدایات پر عملدرآمد جاری ہے۔ صوبے بھر میں آمدورفت کو محدود رکھنے کے لیے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔مشتبہ مریضوں کو ٹھہرانے کے لیے قائم آئسولیشن مراکز میں بھی اعلی معیار کی سہولیات یقینی بنائی جائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں