پنجاب میں کورنا وائرس بے قابو،78 نئے کیسز کے بعد تعداد 2108 ہوگئی

لاہور میں آج کے روز کورونا کے 43 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کل تعداد 340 ہو گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 8 اپریل 2020 15:04

پنجاب میں کورنا وائرس بے قابو،78 نئے کیسز کے بعد تعداد 2108 ہوگئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - 08 اپریل2020ء) پنجاب میں کورونا وائرس بے قابو ہوگیا۔پنجاب میں کورونا کے مزید 78 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں آج کے روز کورونا کے 78 کیسز سامنے آنے کے بعد کل تعداد 2108 ہوگئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں میں کورونا کے 43 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد تعداد 340 ہوگئی۔۔کیمپ جیل لاہور میں مزید 9 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد جیل میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 58 ہو گئی ہے۔

پنجاب میں جونئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ان میں لاہور میں 43 ہیں۔اگر صوبہ بھر کی بات کی جائے تو ڈیرہ غازی خان میں 220 زائرین زیر علاج ہیں۔ ملتان میں 457، فیصل آباد میں 18، رائیونڈ مرکز میں 455، شیخوپورہ میں 10، منڈی بہاوالدین میں 3، سرگودھا میں 17، وہاڑی میں 14، راولپنڈی میں 6، جہلم میں دس لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح ننکانہ صاحب میں 2، گجرات میں 9، رحیم یار خان میں 15،بکھر میں ایک، خوشاب میں 4،راجن پور ایک ، حافظ آباد میں 31، سیالکوٹ میں 6، لیہ میں 17، بہاولنگر میں 8 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

عام شہروں میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض لاہور میں ہیں۔دوسری جانب پنجاب پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے ترجمان نے بتایا کہ جناح ہسپتال میں مغل پورہ کا رہائشی 42 سال کا مریض انتقال کرگیا، انتقال کرنے والے مریض نے غیر ملکی سفر کیا اور نہ ہی کسی کنفرم مریض کے رابطے میں آیا۔ خیبرپختونخوا میں اب تک کورونا وائرس کے مزید 27 کیسز رپورٹ ہوئے اور ایک ہلاکت بھی ہوئی جس کی تصدیق وزیر صحت تیمور خان کی جانب سے کی گئی۔

وزیر صحت کے مطابق صوبے میں نئے کیسز کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 527 ہوگئی ہے ،حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ورسک سے تعلق رکھنے والا 70 سالہ مریض انتقال کرگیا جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 18 ہوگئی۔ وزیر صحت کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص نے حال ہی میں تبلیغی مرکز کا دورہ کیا تھا۔وزیر صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں اب تک کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 70افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان میں بدھ کواب تک کورونا کے مزید 2 کیسز سامنے آئے ہیں اور ایک ہلاکت بھی رپورٹ ہوئی ہے جس کے صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 206 اور ہلاکتیں 2 ہوگئی ہیں۔ بلوچستان کے محکمہ صحت کی جانب سے نئے کیسز اور ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔دوسری جانب صوبے میں کورونا وائرس سے اب تک 75 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔آزاد کشمیر میں اب تک کورونا کے مزید 10کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں ایک ڈاکٹر بھی شامل ہے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں