آشیانہ ہاوسنگ اسکیم کیس ، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ اورشاہد شفیق کی درخواست ضمانتوں پرسماعت 13 اپریل تک ملتوی

بدھ 8 اپریل 2020 22:16

آشیانہ ہاوسنگ اسکیم کیس ، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ اورشاہد شفیق کی درخواست ضمانتوں پرسماعت 13 اپریل تک ملتوی
لاہور۔8 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے آشیانہ ہاوسنگ اسکیم کیس میں شریک ملزمان سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ اورشاہد شفیق کی درخواست ضمانتوں پرسماعت 13 اپریل تک ملتوی کرتے آئندہ سماعت پر نیب پراسیکیوٹر کو بحث کے لئے طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

جسٹس سردار احمد نعیم اورجسٹس فاروق حیدر پرمشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی، درخواست گزاروں کی جانب سے امجد پرویزاوراعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ تقریبا دو سال سے زائد عرصہ سے گرفتارہیں، آشیانہ ہاوسنگ سکیم کے دیگرشریک ملزمان کی ضمانتیں ہوچکی ہیں، جسمانی ریمانڈ کے دوران نیب کواپنی بیگناہی کے ثبوت فراہم کرچکے ہیں،نیب تفتیش مکمل کرکے جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجواچکی ہے، ملزمان کا احتساب عدالت میں ابھی ٹرائل شروع نہیں ہوا.درخواست گزاروں کے وکلاء نے استدعا کی کہ عدالت احد چیمہ اورشاہد شفیق کی بعد از گرفتاری ضمانتیں منظورکرنے کا حکم دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں