مفت تندوروں کا قیام عوامی فلاح کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت کر رہے ہیں، وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس

بدھ 8 اپریل 2020 23:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2020ء) وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا لاہور کے علاقے گلبرگ نصیرآباد میں دوسرے مفت تندور کے آغاز کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مفت تندوروں کا قیام عوامی فلاح کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت کر رہے ہیں اور ہماری دیرینہ خواہش ہے کہ کم از کم دس ہزار مستحق افراد کو روزانہ کی بنیادوں پر مفت کھانہ تقسیم کیا جا سکے۔

اس سے پہلے ایک مفت تندور ایم ایم عالم روڈ پر بھی قائم کیا جا چکا ہے اور دونوں جگہ ہزاروں افراد کو دو وقت کا مفت اور معیاری کھانہ روزانہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے اور کرونا وائرس جیسی مخلق وبا سے بچاو کی تدابیر پر عملدرآمد انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا پرائیویٹ سکولوں میں فیس کی وصولی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جن پرائیویٹ سکولوں کو اسی عوام نے کروڑ پتی بنایا وہ آج اس مشکل ترین وقت میں عوام کو مخض دو ماہ کے لئے 20 فیصد تک کا ریلیف نہیں دے رہے۔

تمام پرائیویٹ سکول اگلے ایک ہفتے کے دوران حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق 20 فیصد کمی کے ساتھ نئے سکول فیس واوچرز کا اجرا کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ والدین پرانے فیس واوچرز پر قطعاً سکول فیس جمع نہ کروائیں۔ صوبائی وزیر نے پرائیویٹ سکول مالکان سے خصوصی درخواست کی کہ مشکلات اور پریشانی کے اس دور میں عوام کے حال پر رحم کریں اور حکومتی تجاویز کے مطابق انہیں ریلیف فراہم کر کے ان کے لئے آسانیاں پیدا کریں۔

اساتذہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ کوئی بھی پرائیویٹ سکول اساتذہ کو نوکری سے نہیں نکالے گا اور نہ ہی اساتذہ کی تنخواہوں میں کسی بھی قسم کی کوئی کٹوتی کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ اول جماعت سے لے کر آٹھویں جماعت تک کے طلباء کو گرمیوں کی چھٹیوں کا کام مکمل کرنے پر اگلی جماعت میں پروموٹ کر دینا چاہیے تاکہ ان کا تعلیمی سال ضائع نہ ہو۔

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ ہمیں حکومت میں آنے کے بعد پہلے دن سے پتا تھا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ماڈل میں بہت سے مسائل موجود ہیں۔ میں نے منیجنگ ڈائریکٹر پیف کو ادارے کے معاملات میں بے ضابطگیوں کے حوالے تحقیقات کا حکم جنوری کے مہینے میں دیا جس پر ایم ڈی پیف نے ادارے میں بے ضابطگیوں کی تصدیق کی. پیف میں سامنے آنے والی بے ضابطگیوں کے حوالے سے ختمی فیصلہ جلد کیا جائے گا اور ذمہ داران کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔

تمام پیف سکولز مسلم لیگ ن کے دور میں رجسٹر کروائے گے۔ آخر میں صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں شفافیت کے عمل کو کو یقینی بنانے کے لئے بہت جلد نیا بورڈ تشکیل کیا جائے گا

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں