کورونا کے باعث بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے ریلیف فلائٹس میں اضافہ کر دیا گیا ہے‘ ترجمان پی آئی اے

جمعرات 9 اپریل 2020 13:42

کورونا کے باعث بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے ریلیف فلائٹس میں اضافہ کر دیا گیا ہے‘ ترجمان پی آئی اے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2020ء) کورونا کے باعث بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے ریلیف فلائٹس میں اضافہ کر دیا گیا ہے ‘ترجمان پی آئی کے مطابق پی آئی اے کی ریلیف فلائیٹس میں مزید ملکوں کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے مطابق آج 10 اپریل کو پی آئی اے کا ایک طیارہ ڈنمارک جائے گا ‘کل 11 اپریل کو پی آئی اے کی خصوصی پروازآذربائیجان کے شہر باکو کیلئے پرواز بھری گی اور 125 پاکستانیوں کو وطن واپس لائے گی ‘11 اپریل کو ہی پی آئی اے کی ایک اور پرواز کوالالمپور جائے گی اور ائیرپورٹ پر 16 دن سے پھنسے 175 پاکستانی واپس لائے گی جبکہ کوالالمپور روانگی کے وقت ملائیشین اور سنگاپوری سفارتی عملہ اور شہریوں کو واپس لے جائے گی ‘اسی طرح پی آئی اے کا ایک خصوصی طیارہ 11 اپریل کو فرانس جائے گا جو پاکستان سے فرانسیسی اور مقامی افراد کو لے کرجائے گا‘ترجمان نے مزید کہاکہ 12 اپریل کو ایک ریلیف پرواز جاپانی شہریوں اور ضروری سامان لے کر جاپان کے دارلحکومت ٹوکیو روانہ ہوگی ‘ایسے افراد جو ان پروازوں پر جانے کے خواہشمند ہوں اور ابھی تک متعلقہ سفارت خانوں نے رابطہ نہ کیا ہو وہ فوری طور پر پی آئی اے سے رجوع کریں ‘اگلی پروازوں کا انتظار نہ کریں، پی آئی اے کے کال سنٹر یا دفاتر سے رابطہ کریں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں