بزرگ مسلم لیگی رہنما سر انجام خان کی وفات کا سن کر گہرا دکھ اور صدمہ پہنچا‘مریم نواز

سر انجام خان وہ سیاسی وجمہوری جدوجہد کا ایسا سنہری باب ہیں جس کی مثال نہیں ملتی‘مرکزی رہنما ئ(ن) لیگ

جمعرات 9 اپریل 2020 16:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ بزرگ مسلم لیگی رہنما سر انجام خان کی وفات کا سن کر گہرا دکھ اور صدمہ پہنچا۔ وہ سیاسی وجمہوری جدوجہد کا ایسا سنہری باب ہیں جس کی مثال نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہاکہ دور آمریت میں بیگم کلثوم نواز کے ساتھ مل کر ایسے دور میں جمہوریت کا علم بلند رکھا جب مسلم لیگ (ن)اور سیاست کے لئے ایک بہت کٹھن وقت تھا۔آج مسلم لیگ (ن )ایک عظیم ساتھی اور رہنما سے محروم ہوگئی۔ اللہ تعالی سر انجام خان صاحب کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں