حکومت بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی مدد کرے‘حسن مرتضی

حکومت سفارت خانوں کو پابند بنائے کی وہاں بیروزگار ہونے والے پاکستانیوں کی مدد کریں

جمعرات 9 اپریل 2020 16:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہاکہ حکومت بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی مدد کرے، دنیا بھر سے پاکستانی فون کر کے سفارت خانوں کی بے حسی کا رونا رو رہے ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ حکومت سفارت خانوں کو پابند بنائے کی وہاں بیروزگار ہونے والے پاکستانیوں کی مدد کریں ۔

مستقل مقیم پاکستانی بھی اپنے ہم وطنوں کی مدد کو آگے ائیں۔دیار غیر میں بیروزگار ہو کر دربدر ہونے والوں کو مدد کی سب سے زیادہ ضرور ہے،یہ وہ محنت کش ہیں جو دیار خیر سے کما کر پیسے پاکستان بھیجتے اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھاتے ہیں،آج ہمارے وہ محنت کش مصیبت میں ہیں تو کوئی پوچھنے والا نہیں ۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی اوورسیز کی تنظیمیں دہاڑی دار اور بیروزگار پاکستانیوں کی مدد کو آگے آئے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم صاحب یہ وہ پاکستانی ہیں جو آپ کو سپورٹرز تھے ،ان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے تو چندے دے کر آپ کو کھڑا کیا۔حکومت نے انہی کو دیار غیر میں بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ جب تک حالات ٹھیک نہیں ہوتے ان کی واپسی ممکن نہیں تو ان کی وہاں ہر مدد کی جائے ۔جو پاکستانی کورونا سے وفات پا گئے ان کی میتیں لانے کیلئے پریشان ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں