وزیرصحت پنجاب کا سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزآڈیٹوریم میں کوروناوائرس کے مریضوں کیلئے مختص کئے گئے دو وارڈزکادورہ

سمزآڈیٹوریم میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت کے مریضوں کیلئے بتیس بستروں پرمشتمل طبی سہولت فراہم کردی گئی ہے‘صوبائی وزیریاسمین راشد

جمعرات 9 اپریل 2020 16:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزآڈیٹوریم میں کوروناوائرس کے مریضوں کیلئے مختص کئے گئے دو وارڈزکادورہ کیا۔اس موقع پرپرنسپل سمزپروفیسرمحمودایاز، ایم ایس ڈاکٹرافتخار ودیگرفیکلٹی ممبران موجودتھے۔ پرنسپل سمزپروفیسرمحمودایازنے صوبائی وزیرصحت کوکوروناوائرس کے کنفرم مریضوں کیلئے مہیاکی جانے والی طبی سہولیات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے نرسزکے تربیتی سیشن کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایکسپوسنٹرکوروناوائرس ہسپتال سے تشویشناک حالت میں مریضوں کومختص وارڈزمیں منتقل کیاجائے گا۔ سمزآڈیٹوریم میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت کے مریضوں کیلئے بتیس بستروں پرمشتمل طبی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ہربسترپرمریض کی سہولت کی خاطروینٹی لیٹرزودیگرطبی سامان نصب کیاگیاہے۔

صوبائی وزیر نے کہاکہ سمزآڈیٹوریم میں ایکسپوسنٹرسے تشویشناک حالت میں آنے والے مریضوں کوالگ اینٹری سے وارڈمیں لایاجائے گا۔ کوروناوائرس کے مریضوں کاعلاج کرنے والے ڈاکٹرز، نرسزاورپیرامیڈیکل سٹاف کے حوصلے بلندہیں۔ کوروناوائرس کے مریضوں کاعلاج کرنے والے تمام ڈاکٹرزکوحفاظتی سامان مہیاکیاجاچکاہے۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ ہمیں بحیثیت قوم کوروناوائرس کے خلاف جنگ کوجیتناہے۔ بزرگ شہری اپنی صحت اورخوراک کاخاص خیال رکھیں۔ عوام گھروں میں محدوداوراحتیاطی تدابیراپناکرکوروناوائرس کابہترین مقابلہ کرسکتے ہیں۔ حکومت کوروناوائرس پرقابوپانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں