رمضان بازاروں کیلئے مختص سبسڈی احساس پروگرام میں منتقل کرنے کا فیصلہ

جمعرات 9 اپریل 2020 16:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) پنجاب میں رواں سال رمضان بازار نہ لگانے کا معاملہ، رمضان بازاروں کے لئے مختص سبسڈی کو بھی احساس پروگرام میں منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ہر سال حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں عوام کو سستی و معیاری اشیا کی فراہمی کیلئے رمضان بازار لگائے جاتے ہیں،جن کے لیے اربوں روپے کی سبسڈی مختص کی جاتی ہے،تاہم رواں سال پنجاب حکومت کی جانب سیرمضان بازار نہ لگانے کا معاملہ سامنے آیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال پنجاب میں 309 رمضان بازار لگائے گئے تھے، رمضان بازاروں میں زرعی فیئر پرائس شاپس بھی قائم کی گئی تھیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے دو وجوہات کی بنا پر رمضان بازاروں کی سبسڈی کو بھی احساس پروگرام میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، پہلا لاک ڈاون سے متاثرہ افراد کو براہ راست فائدہ پہنچایا جاسکے،دوسرا پنجاب حکومت کے پاس فنڈز کمی ہونے کے باعث رمضان بازاروں یا احساس پروگرام میں سے کسی ایک میں ہی فنڈز خرچ کیے جا سکتے ہیں، پی ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں سے متاثرہ افراد کا ڈیٹا لے کر براہ راست رقم منتقل کی جائے گی، اس فیصلے کی حتمی منظوری پنجاب کابینہ سے لی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں