ضلعی انتظامیہ نے پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کر دی

جمعرات 9 اپریل 2020 16:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ407 مقامات کو چیک کیا گیا،66 مقامات پر خلاف ورزی پائی گئی، 01 لاکھ 64 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ11 گراں فروشوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیااور11 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے گراں فروشی پر کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایات کر رکھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں