کورونا وائرس کے مفت ٹیسٹ نہ ہونے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

جمعرات 9 اپریل 2020 16:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) لاہور سمیت ملک بھر میں کوروناوائرس کے مفت ٹیسٹ نہ ہونے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ میں جوڈیشل ایکٹوزم پینل نے کورونا وائرس کے مفت ٹیسٹ نہ ہونے کیخلاف درخواست دائر کردی۔ درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت صحت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرنے کی تجویز دی ہے، پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث تمام کاروبار اور تجارتی مراکز بند ہو چکے ہیں، پاکستان کی عوام کے پاس کورونا ٹیسٹ کروانے کے لیے رقم نہیں ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پرائیویٹ لیب، ہسپتالوں میں کورونا کے مفت ٹیسٹ کروانے اور قانون و آئین کے مطابق کورونا کے ٹیسٹ کے تمام اخراجات حکومت کو برداشت کرنے کا حکم دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں