وزیراعظم احتساب اور شفافیات پر سمجھوتہ کرنیوالے نہیں ملک وقوم کو نقصان پہنچانے والوںکیخلاف ایکشن ضرور ہوگا‘چوہدری محمد سرور
کچھ لوگ ہر وقت حکومت کے کاموں میں خامیاں تلاش کرتے رہتے ہیں،اپوزیشن کی توجہ کورونا بحران پر نہیں وہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا کر سیاست کر رہی ہیں ‘گورنر پنجاب
جمعرات 9 اپریل 2020 19:35
(جاری ہے)
وہ گور نر ہائوس میں جمعرات کے روز کے ایف سی کے سی ای اوگوریز خان ،ڈی آئی جی آپر یشن رائے بابر سعید اور سکندر حمید لودھی سمیت دیگر سے ملاقات اور میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ قوم دیکھ رہی ہے کہ کورونا کی اس وباء کے دوران اپوزیشن ،حکومت اورمخیرحضرات کیا کام کر رہے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ یہ وقت کسی بھی صور ت سیاست کر نے کا نہیں بلکہ ملک وقوم کی خدمت کر نے کا ہے، مشکل کی اس گھڑی میں قوم ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کی ہمیشہ احسان مند رہے گی اور بزنس کمیونٹی ہمیشہ مشکل وقت میں مدد کے لیے آگے آئی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ آج سے ہم کے ایف سی کے تعاون سے لاہور میں65سے زائد مقامات پر لگائے جانیوالے پولیس ناکوں پر موجود سیکورٹی اہلکاروں کو کھانے کی فراہمی کا آغاز کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ 19مارچ کو ہم نے کورونا ٹیلی میڈیسن سنٹرز کی بنیادرکھی ہے اور یہ پروگرام کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور ابتک صرف پنجاب میں25سے زائد کورونا ٹیلی میڈیسن سنٹرز بن چکے ہیں اور ان سے 60 ہزار سے زائد لوگ اب تک مستفید ہو چکے ہیں اوراب ہم ان سنٹرز کو ملک کے دیگر صوبوں میں بھی لیکر جا رہے ہیں ہم نے ایک قوم بن کر کورونا کا مقابلہ کر نا ہے اور اس وقت ہم سب کی یہ بھی ذمہ داری ہے کہ کورونا بحران کی وجہ سے بیروزگار ہونیوالے خاندانوں کو راشن کی فراہمی یقینی بنائیں جسکے لیے یقینی طور پر حکومت کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات کو بھی آگے آنا ہوگا مگر وہ بزنس مین جو کورونا کی وجہ سے متاثرنہیں ہوئے وہ غر یب خاندانوں میں راشن کی فراہمی کیلئے آگے بڑھتے نظر نہیں آرہے انکو بھی آگے آنا ہوگا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ 5 سے 10 فیصد لوگ ایسے ہیں جو حکومتی ہدایات اور پابندیوں کے باوجو د اپنے گھر وںمیں رہنے کی بجائے باہر نکل رہے ہیںعوام کو یہ سمجھنا ہوگا کہ کورونا کی وباء بہت خطر ناک صورتحال اختیار کر چکی ہے اس کا مقابلہ کر نے کیلئی22کروڑ پاکستانیوں کو اپنی ذمہ داری پوری کر نا ہوگی ورنہ کورونا کے مزید بڑھنے کا خطرہ موجو د رہیگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی قوم سے جو بھی وعدے کیے ہیں ان پر عمل کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ کر پشن کے خاتمے اور شفافیات اور میرٹ کو یقینی بنانے کیلئے کسی بھی ایکشن سے حکومت گر یز نہیں کر یں گی۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
Bٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 2مسافر زخمی
ف*کامیاب درخواست گزار کے حج پر نہ جانے پر اخراجات سے 2 لاکھ روپے کٹوتی کا فیصلہ
غ*لیسکو کا تمام سرکلز میں اربوں روپے کی اووربلنگ کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ
_لاہور: نہر سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد
پولیس نے 13 سالہ ذہنی معذور بچی کو بازیاب کروا لیا
جسٹس(ر)ڈاکٹر منیر احمد مغل علمی و دینی اور عدالتی حلقوں میں مستند حیثیت کی حامل شخصیت تھے، مقررین
ایکسپو سنٹر لاہور میں ایگری کوالیشن2024ء نمائش کا انعقاد، زراعت کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر تبادلہ ..
یکم مئی کو منعقد ہونے والی قومی فلسطین کانفرنس امت مسلمہ کی ترجمانی کرے گی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی خان گورچانی کی زیر صدارت اہم اجلاس،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا وزیر تعمیرات و مواصلات کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گجرات کا دورہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری