لاک ڈاون کے باعث ماحولیاتی آلودگی میں کمی، رواں ماہ کے دوران مزید بارشوں کی پیشن گوئی

بارشوں کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ نہیں ہوگا، لاک ڈاون کے باعث لاہور اور کراچی جیسے شہروں کی فضائی آلودگی میں بھی زبردست کمی ہو چکی

muhammad ali محمد علی جمعہ 10 اپریل 2020 00:21

لاک ڈاون کے باعث ماحولیاتی آلودگی میں کمی، رواں ماہ کے دوران مزید بارشوں کی پیشن گوئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اپریل2020ء) لاک ڈاون کے ماحولیاتی آلودگی میں کمی، رواں ماہ کے دوران مزید بارشوں کی پیشن گوئی، بارشوں کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ نہیں ہوگا، لاک ڈاون کے باعث لاہور اور کراچی جیسے شہروں کی فضائی آلودگی میں بھی زبردست کمی ہو چکی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے رواں ماہ اپریل کے وسط اور اختتام پر پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ماہ بارشوں سے شہر کا موسم خوشگوار رہے گا، گرمی کی شدت میں زیادہ اضافہ نہیں ہو گا۔ اپریل کے ماہ میں عمومی طور پر لاہور شہر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو جاتا ہے، تاہم 9 اپریل تک شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اور خاص کر بڑے شہروں میں لاک ڈاون کے باعث ماحولیاتی و فضائی آلودگی میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

لاہور شہر جہاں کا ائیر کوالٹی انڈیکس کم سے کم بھی 100 کی سطح سے نیچے نہیں آتا، وہاں اب لاک ڈاون کے بعد سے ائیر کوالٹی انڈیکس 50 کی سطح پر آ چکا ہے۔ شہر کی فضاء میں واضح بہتری دیکھی جا رہی ہے۔ موحولیاتی و فضائی آلودگی میں اسی کمی کے باعث اپریل کے ماہ میں غیر متوقع بارشیں ہوں گی، جس کے نتیجے میں موسم خوشگوار رہے گا۔
                                                                                 

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں