کورونا پر اپوز یشن کو سیا ست کر تے ہو ئے شرم آ نی چاہیے‘ڈاکٹر شاہد صد یق

مسلم لیگی حقیقی عوام کے خیر خواہ ہیں تو ملک سے لو ٹی گئی دو لت واپس لا کر ہیلتھ شعبہ پر خر چ کر دیں

منگل 26 مئی 2020 21:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2020ء) تر جمان پنجاب حکومت ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ کورونا پر اپوز یشن کو سیا ست کر تے ہو ئے شرم آ نی چاہیے، مسلم لیگی حقیقی عوام کے خیر خواہ ہیں تو ملک سے لو ٹی گئی دو لت واپس لا کر ہیلتھ شعبہ پر خر چ کر دیں،لاک ڈائون کے معاملے میں وفا ق اور پنجاب حکومت کی مختلف رائے نہیں ہے۔

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ عظمی بخاری کی قیاد ت نے اپنے دور حکومت میںہیلتھ شعبہ پر تو جہ دی ہو تی تو آ ج صور ت حال مختلف ہوتی عوام کی صحت کیلئے فکر مند اپوز یشن کے’’ سر‘‘ کو درد بھی ہو تی ہے تووہ لند ن بھا گ جا تے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے کورونا وائر س کیخلا ف اقدامات کی دنیا تعریف کررہی ہے ، عثمان بزدار اپنی مشہور ی کیلئے جعلی منصو بو ں کے افتتاح کرنے پر یقین نہیں رکھتے اور نہ وزیراعظم عمران خان کو فیک منصو بو ں کی آ ڑ میں اخبار ات میں اشتہار چھپوانے کا شو ق ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ لیگی تر جمان اپنی قیاد ت کی کر پشن سے تو جہ ہٹانے کیلئے گمراہ کن بیانا ت داغ رہے ہیں جن کا حقیقت سے کو ئی تعلق نہیں۔اگر پنجاب حکومت کے پا س وینٹی لیٹر یا پینا ڈول خریدنے کے پیسے نہیں ہیں تو عظمی بخاری شر یف فیملی کو مشورہ دے کہ جو ملک اور قوم کی دو لت انہو ں نے لو ٹی ہے اس مشکل گھڑی میں اسے پاکستان لاکر عوام کی خدمت کیلئے شعبہ ہیلتھ پر خر چ کر دیں۔ مسلم لیگ ن کے تر جمان پنجاب حکومت پر تنقید کرنے کی بجا ئے اپنے دور کی کر پشن کا جا ئزہ لیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں