طیارے حا دثہ میں جان بحق افراد کیلئے انجمن شہر یان کی دعا ئیہ تقر یب

لیبر ٹی چو ک میں شہریو ں کی کثیر تعداد نے دعا ئیہ تقر یب میں شرکت کی شمع رو شن کی گیںاور دعا کرائی گئی

منگل 26 مئی 2020 21:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2020ء) انجمن شہر یان نے طیارے حا دثہ میں جاںبحق افراد کیلئے شمع رو شن کیں، لبر ٹی چو ک میں شہریو ں کی کثیر تعداد نے دعا ئیہ تقر یب میں شرکت کی شمع رو شن کی گیںاور دعا کرائی گئی،انجمن شہر یان لاہورکے چیئرمین شفیق ر ضا قادری نے کہاکہ جاں بحق افراد کو اللہ جنت اور لو حقین کو صبر دے، بلو چستان کو کسی صور ت نہیں ٹو ٹنے دینگے۔

ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے لیبر ٹی چوک میں پی آئی اے کے طیارے میں جا ں بحق افراد کیلئے شمع رو شن اور دعا ئے مغفر ت کی تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیاانہوں نے کہاکہ پی آئی اے کے شہدا کے لواحقین سے ہمیں مکمل ہمدردی ہے د کھ کی اس گھڑی میں ان کے سا تھ ہیں، پی آئی اے عملہ کے لواحقین سے بھی ہم اظہار ہمدردی کر تے ہیں،پاک فوج کے افسران جو طیارے میں موجود تھے ان کے خاندانو ں سے ہم مکمل ہمدردی کااظہار کر تے ہیں اللہ تعا لی ہم سے بچھڑنے والو ں کو جنت الفردو س میں اعلی مقام عطا ء فرما ئے اورلوحقین کو صبر جمیل عطا ء فرما ئے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے اس مو قعہ پر کشمیر ی بھا ئیو ں سے اظہار یکجہتی کر تے ہو ئے کہاکہ ہم عید کے مو قع پرمقبو ضہ کشمیر آہیں سسکیاں قتل عام اور کر فیو کے بھار تی اقدام کی بھر پور مذ مت کر تے ہیں،بلو چستان کو تو ڑنے والو ں کے نا پاک عزام خاک میں ملا دیں گے ان شاء اللہ پاکستانی فو ج کسی بھی بھار تی جارحیت کا منہ تو ڑ جواب دے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں