پولیس کے لوگ مجھے صلح کا کہہ رہے ہیں، پیسے لینے کیلئے دباو ڈالا جارہا ہے: عظمیٰ خان

میری اور میری بہن کی جان کو شدید خطرہ ہے، میں پاکستان میں ہی ہوں، صلح نہیں کی ہے، آئی جی پنجاب ملاقات کریں: اداکارہ کا ویڈیو پیغام سامنے آگیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 30 مئی 2020 00:44

پولیس کے لوگ مجھے صلح کا کہہ رہے ہیں، پیسے لینے کیلئے دباو ڈالا جارہا ہے: عظمیٰ خان
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-29مئی2020ء) پولیس کے لوگ مجھے صلح کا کہہ رہے ہیں، پیسے لینے کیلئے دباو ڈالا جارہا ہے۔ لاہور میں امبر ملک اور پشمینہ ملک کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی اداکارہ عظمیٰ خان کا ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میری اور میری بہن کی جان کو شدید خطرہ ہے، میں پاکستان میں ہی ہوں، صلح نہیں کی ہے۔

عظمیٰ خان نے ویڈیو میں مزید کہا ہے کہ آئی سی صاحب سے درخواست ہے کہ وہ مجھ سے ملیں کیونکہ انک سے نیچے کے افسر تعاون نہیں کر رہے اور مجھ پر صلح کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ میں پاکستان سے باہر نہیں گئی ہوں بلکہ یہیں موجود ہوں لیکن میری جان کو خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے فون ارہے ہیں اور میجؤسج مل رہے ہیں کہ ابھی تو معاملہ ختم ہوجائے گا لیکن آگے کبھی بھی ایک سال یا دو سال بعد یا زندگی میں کبھی بھی جان کو خطرہ ہوسکتا ہے اس لیے درخواست ہے کہ آئی جی پنجاب مجھ سے ملاقات کریں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل عظمیٰ خان کے وکیل حسان نیازی کا بھی ویڈیو پیغام سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اس وقت دبئی میں ہیں، ہمیں وزیرہوابازی نے چارٹرڈ طیارے سے دبئی بھجوا دیا ہے جبکہ ملک ریاض وہیں لاہور میں پھنس گئے ہیں۔ حسان نیازی نے عظمیٰ خان کے دبئی چلے جانے کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ دبئی نہیں گئیں اور نہ بکی ہیں کیونکہ وہ آپکے جیسی نہیں ہیں۔

انہوں نے بتاہا کہ میں اس وقت بتا نہیں سکتا کہ کہاں ہوں کہیں ایسا نہ ہو کہ مجھے اٹھا لیا جائے۔اس سے قبل وکیل حسان نیازی کا کہناتھا کہ پولیس اب ان کا موقف نہیں سن رہی۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس مکمل طور پر فروخت ہو گئی ہے، انہوں نے میرا جواب دینا چھوڑ دیا ہے۔ تفتیشی افسر غائب ہو گیا ہے، ان کا مقصد 545 اور 506B کو ختم کرنا ہے، انہوں نے قبل از وقت گرفتاری بھی نہیں کی اور نہ ہی ملزمان کے گھر چھاپا مارا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں