پنجاب، فلور ملوں نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کر دیا

آٹے کی قیمت میں 6 روپے اضافے کے بعد 20 کلو کے تھیلے کی ایکس مل قیمت 900 روپے جب کہ پرچون میں 925 روپے ہوجائےگی، فلور ملز ایسوسی ایشن

Khurram Aniq خُرم انیق ہفتہ 30 مئی 2020 10:41

پنجاب، فلور ملوں نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کر دیا
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-30مئی2020ء) پنجاب میں فلور ملوں نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کر دیا ۔ اس حوالے سے فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعلانیے کے مطابق آٹے کی قیمت میں 6 روپے اضافے کے بعد 20 کلو کے تھیلے کی ایکس مل قیمت 900 روپے جب کہ پرچون میں 925 روپے ہوجائےگی۔ اس کے علاوہ بتایا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب میں 20 کلو والا تھیلا 50 سے 60 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔

قیمت بڑھانے کے بعد فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعلانیہ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے بھر میں گندم کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے اس کی قیمت 1600 روپے فی من تک چلی گئی ہے، اس وجہ سے ہمیں آٹے کی قیمت میں اضافہ کرنا پڑا ہے۔ ایک طرف فلور ملز مالکان نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے، دوسری جانب صوبائی وزیر خوراک عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ فلورملوں کو آٹا مہنگا نہیں کرنے دیں گے اور جو ملیں ایسا کریں گی ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ پاکستان میں کچھ عرصہ قبل آٹے کی قیمت کے بعد اس کا بحران بھی پیدا ہو گیا تھا جس کے بعد حکومت کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس تنقید کے بعد وزیراعظم عمران خان نے آٹے بحران کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دی تھی جس کی رپورٹ چند دن قبل وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دی گئی تھی۔ اس بحران کے بعد کچھ حکومتی ارکان کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا کیونکہ ان پر کرپشن کے الزامات لگائے جا رہے تھے۔

ان الزامات کے بعد آٹے کی قیمت میں کمی آ گئی تھی اور بحران بھی ختم ہو گیا تھا۔ لیکن اب کورونا کی وجہ سے مشکل حالات میں آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس وقت پاکستان کو بھی دنیا بھر کی طرح مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پاکستان میں لوگ معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔ لیکن ان تمام مشکلات کے بعد بھی فلور ملزایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعلانیے کے مطابق آٹے کی قیمت میں 6 روپے اضافے کے بعد 20 کلو کے تھیلے کی ایکس مل قیمت 900 روپے جب کہ پرچون میں 925 روپے ہوجائےگی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں