لیگی ایم پی اے کی بیوی کو کورونا کے بعد ڈینگی بھی ہو گیا

کئی بار کمرے میں مچھروں کی شکایت کی لیکن مچھر مار سپرے نہیں کیا گیا۔ اہلخانہ کا الزام

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 30 مئی 2020 10:50

لیگی ایم پی اے کی بیوی کو کورونا کے بعد ڈینگی بھی ہو گیا
لاہور(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی 2020ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی مظفر علی شیخ کی اہلیہ کو کورونا وائرس کے بعد ڈینگی بھی ہو گیا ہے۔حافظ آباد سےرکن پنجاب اسمبلی مظفر شیخ کے اہلخانہ کے مطابق ان کی اہلیہ کا دس روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ میو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔اہلخانہ نے مزید کہا کہ اسپتال انتظامیہ کو متعدد بار کمرے میں مچھروں کی شکایت کی لیکن انہوں نے مچھر مار سپرے نہیں کیا جس سے انہیں ڈینگی بھی ہوگیا۔

اہلخانہ کے مطابق اسپتال انتظامیہ کی نااہلی کے باعث مظفر علی شیخ کی اہلیہ کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔مظفر علی شیخ پی پی 70 حافظ آباد سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ مظفر علی شیخ خود بھی کورونا کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وزیر مملکت شہریار آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا ہے۔

وزیر مملکت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے ڈاکٹرز کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اپنے آپ کو گھر پر آئسولیٹ کرلیا ہے. شہریار آفریدی نے ٹوئیٹ میں کہا کہ "رب ذوالجلال سے دعا ہے کہ وطن عزیز کو موذی وباء سے محفوظ بنائے اور وزیراعظم عمران خان سرخرو ہوں" ۔

وزیر مملک نے قوم سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔ شہریار آفریدی کے ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے کہا کہ آپ بہادر ہیں اور بہت جلدی صحت یاب ہو جائیں گے۔جب کہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔ ترجمان اے این پی زاہد خان کے مطابق میاں افتخار حسین کا کچھ روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔زاہد خان نے کہا کہ کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد میاں افتخار حسین آئسولیشن میں رہے تاہم اب اٴْن کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں