میرے کام کو پذیرائی بخشنے والوں کے ساتھ ناقدین بھی موجود ہیں ' نعمان اعجاز

ضروری نہیں آپ کوئی نئی چیز سیکھنے کے ساتھ اس کا ڈھنڈورا بھی پیٹیں ، سینئر اداکار

اتوار 31 مئی 2020 11:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2020ء) سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ میرا جس شعبے سے تعلق ہے وہاں میرے کام کو پذیرائی بخشنے والوں کے ساتھ ناقدین بھی موجود ہیں ، مثبت تنقید کا ہمیشہ خیر مقدم کیاہے اور اس سے اپنی اصلاح کرتا ہوں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں نعمان اعجاز نے کہا کہ میں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ میں ایک مکمل اداکار ہوں اور میں ہر چیز سیکھ چکا ہوں بلکہ میں تو آج بھی سیکھنے کی جستجو میں رہتا ہوں ۔

ضروری نہیں کہ سیکھنے کے عمل میں آپ اس کا ڈھنڈورا پیٹیںبلکہ آپ کسی بھی نئی چیز کا بغور جائزہ لیتے ہیں اور دیکھتے ہیں آپ وہ کام کررہے ہیںیا نہیں۔ نعمان اعجاز نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ جہاں میرے پرستار ہیں وہیں میرے ناقدین بھی ہوں گے لیکن میں اپنے اوپر کی جانے والی تنقید کا برا نہیں مناتے بلکہ مثبت تنقید سے اپنی اصلاح کرتا ہوں اور یہ بڑی فائدے مند چیز ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں