موسیقی کی دنیا میں مجھے بھی عزت و احترام دیا جاتا ہے جس پر خداکی شکر گزار ہوں' سائرہ نسیم

جو انسان وقت کی شاگردی کر لیتا ہے اسے دنیا میں کہیں مار نہیںکھانی پڑتی ' انٹر ویو میں گفتگو

اتوار 31 مئی 2020 11:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2020ء) نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ وقت سب سے بڑا استاد ہے اور جو کوئی اس استاد کا شاگرد بن جاتا ہے اسے دنیا میں کہیں مار نہیںکھانی پڑتی ،خدا کی ذات کا شکر ہے کہ موسیقی کی دنیا میں مجھے بھی عزت و احترام دیا جاتا ہے ، جب تک سانسیں ہیںموسیقی کے فن سے وابستگی رہے گی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں سائرہ نسیم نے کہا کہ حالات انسان کو بہت کچھ سکھا دیتا ہے اور وقت نے اچھے ،برے اور کھوٹے کھرے کی پہچان بھی کر ادی ہے۔

سائرہ نسیم نے کہا کہ خدا کی ذات کا جتنا بھی شکر ادا کروں کرو ں وہ کم ہے جس نے مجھے عزت اورمقام دیا ۔ آج موسیقی کی دنیا میں سائرہ نسیم کو بھی ایک مقام حاصل ہے جس پر فخر ہے ۔ میں نے ہمیشہ محنت اور لگن سے کام کیا ہے اور اس کا نتیجہ مجھے کامیابی اور چاہتوں کی صورت میں ملا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں